ایس آئی ایف سی کے دوسرے سال میں ملک کے آئی ٹی  اور ٹیلی کام شعبوں  نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئی ہیں اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا  ہے۔

آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر مستحکم ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کےآئی ٹی  کے شعبے کی اہمیت میں ایس آئی ایف سی کی بدعلت نمایاں اضافہ ممکن ہوا  ہے اور پاکستان میں 2 لاکھ گریجویٹس کی آئی ٹی اسکلز ٹریننگ ممکن بنائی گئی  ہے

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی سے بین الاقوامی لین دین اور فری لانسرز کے لیے نئی راہیں ہموار  ہو رہی ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں جدید آئی ٹی پارکس کی تعمیر اور عالمی سطح پر اسٹارٹ اپس تک رسائی ممکن  ہوئی ہے۔ ان اقدامات کی بدولت پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر عالمی سطح پر متعارف ہوا ہے۔

 آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں  میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں میں ایس آئی ایف سی کا کردار قابل تحسین ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی

پڑھیں:

مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا

کلیم اختر: مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سےنقصانات کی رپورٹ جاری، شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث 2 مخدوش و کچے مکانات متاثر ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کر دی۔

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: منشیات سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کا تھانیدار اور ساتھی 4 کلو چرس سمیت گرفتار
  • کراچی: کھارادر میں ہیوی مشینوں سے تاریخی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں کی مزاحمت
  • مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا
  • سوما، ہوما اورشوما (دوسرا اور آخری حصہ)
  • دوسرا ون ڈے: بنگلا دیش نے سری لنکا کو 16 رنز سے شکست دیدی
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • آسٹریلیا میں یہودیوں کی تاریخی عبادت گاہ اور ریسٹورنٹ پر حملہ، آگ لگ گئی
  • ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی
  • پاکستان اور پولینڈ کا تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق