پشاور:

خیبر پختونخوا  میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر 26 امیدوار سامنے آ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ میں خیبرپختونخوا کی خالی نشستیں 11 ہیں، جن میں جنرل کی 7 نشستوں پر 16،  ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 6 اور خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کے لیے پرانے اور نئے چہرے میدان میں اترے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر، اعظم خان سواتی، وفاقی وزیر امیر مقام کے بیٹے، پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بھی کاغذات جمع کرا رکھے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر بھی الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے ، جس پر پولنگ 21 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔

سینٹ الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 7جنرل نشستوں پر 16 امیدوار  ہیں، جن میں آصف رفیق ، اظہر مشوانی ، خرم ذیشان ، دلاور خان ، شفقت ایاز ، عرفان سلیم، فیصل جاوید ، فیض الرحمان ، محمد اعظم سواتی ، محمد وقاص اور کزئی، مراد سعید ، مرزا محمد آفریدی اور پیر نور الحق قادری شامل ہیں۔

نیاز احمد مسلم لیگ ن، محمد طلحہ محمود پیپلز پارٹی اور عطا الحق دریش جے یو آئی کے امیدوار ہیں ۔ اسی طرح خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار ہیں، جن میں  روبینہ خالد پیپلز پارٹی، روبینہ ناز ، عائشہ بانواور مہوش علی خان آزاد امیدوار ہیں۔

علاوہ ازیں 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 6 امیدوار ہیں، جن میں خالد مسعود، سید ارشاد حسین، محمد اعظم سواتی، نورالحق قادری اور وقار احمد قاضی آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں جب کہ جے یو آئی کی جانب سے دلاور خان امیدار ہیں۔

نشستوں کی تعداد کے مطابق حکومتی پارٹی کو مجموعی طور پر 7 نشستیں مل سکتی ہیں، جن میں 5 جنرل، ایک ویمن اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست شامل ہے۔ اپوزیشن کو 4 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے، جن میں 2 جنرل، ایک ویمن اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست شامل ہے، تاہم ابھی اپوزیشن کے درمیان نشستوں پر کھینچا تانی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیکنوکریٹ کی امیدوار ہیں نشستوں پر

پڑھیں:

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلئے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔ اب خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور سیاسی جماعت اپنا حصہ مانگنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو ان کے حصہ کے مطابق کے پی میں مخصوص نشستیں دی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا کیساتھ زیادتی کی گئی‘پروفیسر ابراہیم
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلئے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی
  • خیبرپختونخوا کی نشستوں پر سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری
  • سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری
  • (ن) لیگ کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی
  • خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کو کتنی نشستیں ملنے کا امکان ہے؟
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کوبھاری نقصان کا اندیشہ
  • کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے
  • خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کو بھاری نقصان کا امکان