طالبان حکومت نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان راہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کر دیا۔ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان راہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ انہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان راہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت کی جانب سے افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ طالبان راہنماؤں نےخواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے عالمی فوجداری عدالت کے کے وارنٹ گرفتاری طالبان راہنماؤں
پڑھیں:
عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کا کیس سنا گیا، آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہ ہوئے۔
عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس علیمہ خان کے نام پر موجود ہیں، جب کہ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی تھی عدالت نے ان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
مقدمے کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔