ملتان، پولیس کی جانب سے عزاداروں پر ناجائز مقدمات کے خلاف احتجاج، مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان انتظامیہ کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چاریواری کے اندر، مسجد و امام بارگاہ کے اندر برپا ہونے والی مجالس پر ایف آئی آرز آئین پاکستان سے انحراف ہے، حکومت ایسے اقدامات کا نوٹس لے اور فی الفور مقدمات خارج کرنے کے احکامات جاری کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کرنے پر مقدمات کا سلسلہ جاری ہے، ممتازآباد پولیس کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے تین عزادارں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے ان اقدامات کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی، مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان انتظامیہ کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چاریواری کے اندر، مسجد و امام بارگاہ کے اندر برپا ہونے والی مجالس پر ایف آئی آرز آئین پاکستان سے انحراف ہے، حکومت ایسے اقدامات کا نوٹس لے اور فی الفور مقدمات خارج کرنے کے احکامات جاری کرے۔ اس موقع پر مولانا سید مبشر حسن، مولانا اعجاز حسین بہشتی، سید اعجاز حسین شاہ، سید عارف اختر کاظمی اور دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔