جو برا کرے گا انجام بھگتے گا، عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں ان کا کہنا ہے کہ نام نہاد سینئرز کی باتوں پر دھیان نہ دو جن کی انا اتنی نازک ہے کہ وہ ذرا سا اختلاف برداشت نہیں کر پاتی۔
عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اسٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور فن کی قدر کرنا ہر کسی کو نہیں آتی عزت کمائی جاتی ہے مسلط نہیں کی جاتی اور یہ بات لوگ مشکل سے سیکھیں گے یا پھر کبھی نہیں سیکھ سکیں گے۔
اداکارہ کا علیزے شاہ کو کہنا تھا کہ تم آگے بڑھتی رہو اور پیچھے ہٹنے کا کبھی نہ سوچنا کیونکہ نفرت کرنے والے ایسا ہی چاہتے ہیں۔ عروہ حسین نے مزید کہا کہ تمہارا ٹیلنٹ اور حوصلہ بہت سے لوگوں کے لیے تحریک ہے، ان لوگوں کو یاد رکھو جو تم سے محبت کرتے ہیں اور پورے یقین سے آگے بڑھتی رہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمہاری سچائی ان لوگوں کے لیے ہمیشہ خطرہ رہے گی جو اندر سے کھوکھلے اور کرپٹ ہیں، فکر نہ کرو قدرت اپنا حساب ضرور چکاتی ہے جو تمہارے ساتھ برا کرے گا وہ ایک دن ضرور اپنے عمل کا نتیجہ دیکھے گا۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے سینئر اداکاروں کے نامناسب رویہ کی شکایت کی تھی ان کا کہنا تھا کہ سینئر اداکاروں نے نہ صرف ان کے ساتھ بلکہ ان کی والدہ کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ والدہ کو شوٹنگ پر اپنے ساتھ لے جاتی تھیں تو سینئر اداکار ان کی والدہ کو اے سی والے کمرے سے باہر بیٹھنے کا کہتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی اداکارائیں عروہ حسین علیزے شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی اداکارائیں عروہ حسین علیزے شاہ
پڑھیں:
ہم بیت المقدس پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب اردگان
اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ "انقرہ" ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس كا دارالحكومت "بیت المقدس" ہو۔ انہوں نے كہا كہ ترکیہ ان لوگوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتے گا جو اس خطے کو خون سے بھرے دریا میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی سنگین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا كہ ہم اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف زندہ رہنے کی جدوجہد کرنے والی غزہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے بیت المقدس کے مشرقی حصے کے بارے میں ترکیہ کے اصولی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا كہ ہم اپنے حقوق کے بارے میں کبھی کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ فلسطین كاز کی حمایت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گا۔ آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔