وائلڈ لائف کارروائیاں؛ لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
سٹی42 : وائلڈ لائف کی کارروائیوں کے دوران لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز لاہور کے مطابق پنجاب وائلڈلائف نے بگ کیٹس رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران لاہور ریجن میں بگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والوں کا سروے مکمل کرلیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
سروے کے مطابق لاہورریجن میں 39 افراد نے 198 بگ کیٹس (شیر،ٹائیگر)ڈکلیئر کیے تھے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز عدنان ورک کے مطابق غیرقانونی طور پررکھی گئیں 15 بگ کیٹس قبضے میں لے لی گئی ہیں اوربگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
حکام نے بگ کیٹس رکھنے والے افراد کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہولیات بہتربنانے کے لیے 2 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
اسرائیل نے حضرت ابراہیم کے مقبرے اور مسجدِ ابراہیمی کا کنٹرول سنبھال لیا
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور لاہور لاہور وائلڈ لائف بگ کیٹس
پڑھیں:
بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت پر گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ سانحے پر آج (منگل) کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، متعدد اموات اور 100 سے زائد زخمی
حادثہ پیر کے روز دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب فضائیہ کا طیارہ اترا کے علاقے میں اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ہلاک شدگان میں 25 بچے شامل ہیں جب کہ 78 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 20 لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں۔
یوم سوگ کے موقعے پر ملک بھر کے سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اور تعلیمی اداروں میں قومی پرچم سرنگوں ہے جب کہ بیرون ملک قائم بنگلہ دیشی مشنز کو بھی اسی نوعیت کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کے لیے مساجد، مندروں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
طلبہ متحرک، انصاف کا مطالبہحادثے کے خلاف آج صبح میل اسٹون اسکول کے طلبہ نے ڈھاکہ کے اترا کیمپس میں مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا اور حکومت پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔
مشیر تعلیم پروفیسر سی آر ابرار اور مشیر قانون آصف نذر کیمپس پہنچے تو مظاہرین نے انہیں گھیر لیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بعد ازاں دونوں مشیروں نے کالج انتظامیہ اور طلبہ کے نمائندوں سے بند کمرے میں ملاقات کی جب کہ درجنوں طلبہ باہر نعرے بازی کرتے رہے۔
مزید پڑھیے: دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم
طلبہ نے ہلاک اور زخمی افراد کی مکمل و مصدقہ فہرست شائع کرنے، لواحقین کے لیے مالی معاوضے کا فوری اعلان اور فضائیہ کے پرانے اور غیر محفوظ تربیتی طیارے فوری طور پر بند کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران کالج کے اردگرد بڑی تعداد میں شہری بھی موجود رہے جن میں کئی افراد اپنے لاپتا عزیزوں کی تلاش میں آئے تھے۔
ہلاکتیں چھپانے کے الزامات کی تردیدادھر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت نے طیارہ حادثے سے متعلق اعداد و شمار چھپانے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپائی جا رہی ہے جو کہ بے بنیاد اور گمراہ کن دعویٰ ہے۔
مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کی قیادت میں بنگلہ دیش کی اقتصادی ترقی ‘جعلی’ نکلی، پروفیسر محمد یونس
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت، فوج، تعلیمی ادارے اور اسپتال انتظامیہ متاثرین کی درست فہرست جاری کرنے اور ہر ممکن امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ جن لاشوں کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی، ان کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بنگلہ دیش ہلاکتیں بنگلہ دیشی طیارہ تباہ