گاڑی اگر گہرے پانی میں چلی جائے تو خود کو کیسے بچائیں؟ آگاہی ویڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل ہائیوے اینڈ موٹروے پولیس نے گاڑی کے گہرے پانی میں چلے جانے اور خود کو بچانے سے متعلق آگاہی ویڈیو جاری کر دی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اگر گاڑی گہرے پانی میں چلی جائے تو فوراً پچھلی سیٹ پر چلے جائیں کیونکہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے گاڑی کے دروازے کھلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
گاڑی کا ہیڈ ریسٹ نکالیں اور گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ دیں۔
ویڈیو میں مزید دکھایا گیا کہ گاڑی کا اگلا حصہ بھاری ہوتا ہے، پچھلا حصہ ہلکا ہونے کے باعث تھوڑی دیر تک تیرتا رہتا ہے اور اسی وقت فوراً گاڑی سے باہر آ جائیں۔
واضح رہے کہ منگل 22 جولائی کو اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈںگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور اس دوران ایک گاڑی کے پانی کے ریلے میں بہہ جانے سے باپ بیٹی ڈوب گئے تھے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کرلیا، جلد پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد:حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے فریم ورک تیار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم جمعے کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اراکین شامل ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اور مرکزی قیادت کی نمائندگی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا۔