شمعون عباسی نے پہلی بار تین بیویوں کیساتھ طلاق کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف شمعون عباسی نے اپنی زندگی کے اُس پہلو سے پردہ اُٹھادیا جس پر وہ کم ہی بات کیا کرتے تھے۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے شمعون عباسی نے اپنی چار شادیوں جن میں سے 3 میں ناکامی کا سامنا رہا، پر کھل کر گفتگو کی۔
شمعون عباسی نے کہا کہ نہ میں بُرا تھا، نہ ان میں خرابی تھی، بس ہم ساتھ نہیں چل پائے۔ کبھی کبھی دو اچھے لوگ بھی ساتھ چل نہیں پاتے۔
اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی نے کہا ہمارے درمیان محبت تھی مگر خواب الگ الگ تھے۔ بنیادی مسئلہ زندگی کے اہداف کا مختلف ہونا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کی سابقہ بیویاں جویریہ عباسی، حمیما ملک اور جاویریہ رندھاوا اپنی زندگی میں جلد ازجلد کامیابی، شہرت اور مادی خوشیاں چاہتی تھیں جبکہ میں تحمل مزاج ہوں اور یقین رکھتا تھا کہ وقت کے ساتھ سب کچھ آتا ہے۔
شمعون عباسی نے تسلیم کیا وہ اپنی سابقہ بیویوں کے مقابلے میں زیادہ کامیابیاں نہیں سمیٹ سکے۔ جویریہ اور حمیما نے اپنا بہترین کیریئر بنایا۔ میں پیچھے رہ گیا۔
اداکار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کسی سابقہ بیوی کے خلاف کوئی تلخ بات نہیں کی بلکہ ہمیشہ تعریف کی ہے۔ مجھے بھی خوشی ہے وہ لوگ اپنے کیریئر میں خوش ہیں۔
شمعو عباسی نے مزید بتایا کہ اب بھی سابقہ بیویوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور اگر ضرورت ہو تو فون پر بات بھی ہو جاتی ہے۔
اپنی چوتھی بیوی اداکارہ شری شاہ کے بارے میں شمعون عباسی نے بتایا کہ ہماری شادی کو 5 سال ہوگئے ہیں۔ میں بہت پُرسکون اور مطمئن ہوں۔ لگتا ہے وہ ہم آہنگی مل گئی ہے جسے برسوں سے تلاش کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ شمعون اور شری شاہ نے اپنی شادی کو دو سال سے زائد عرصے تک خفیہ رکھ کر بالآخر 2023 میں اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ شمعون عباسی نے پہلی شادی اپنی کزن جویریہ عباسی کے ساتھ 1997 میں کی تھی۔ شادی سے قبل اس جوڑی نے ایک ٹیلنٹ شو میں پہلا نمبر حاصل کیا تھا۔
شمعون کی یہ شادی سب سے زیادہ عرصے چلی تاہم 2009 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔ جس کے فوری بعد شمعون نے حمیما ملک سے شادی کی۔
شمعون عباسی کی یہ دوسری شادی ایک سال ہی چل سکی اور 2010 میں طلاق ہوگئی۔ جس کے بعد انھوں نے 2010 میں جاویریہ رندھاوا سے شادی کی۔
ان کی یہ تیسری شادی بھی محض 4 سال چل سکی اور دونوں کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی۔ جس کے 6 سال بعد شمعون عباسی نے 2023 میں اداکارہ شری شاہ سے شادی کی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔
یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔
دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘