مجلس وحدت مسلمین نے زیارات کیلئے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کردیا،خاتمے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
مجلس وحدت مسلمین نے زیارات کیلئے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کردیا،خاتمے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)مجلس وحدت مسلمین(ایم ڈبلیو ایم)نے زیارات کے لیے زائرین کے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)سندھ و کراچی کے ذمے داروں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ زیارات کے لیے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی لگانا قبول نہیں۔
رہنماوں نے کہا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت ملے گی، حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، زمینی راستے سے جانے پر پابندی جیسے حکومتی اقدامات اشتعال انگیز ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے کہا کہ زیارات پر جانے والوں پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے، پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا تھا کہ زیارت اربعین کے لیے عراق و ایران کے صرف فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔قبل ازیں 14 جولائی کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستانی زائرین بغیر آرگنائزر گروپ کے عراق نہیں جاسکیں گے، اور ان گروپس کو پابند کیا جائے گا کہ جو بھی لوگ ان کے ساتھ جائیں گے، ان سب کو واپس لانا لازمی ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی کا این اے 129لاہور کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان پیپلزپارٹی کا این اے 129لاہور کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان خیبرپختونخوا،محکمہ لائیوسٹاک کیلئے خریدی گئیں 80گاڑیاں غائب، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کور کمانڈر بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشستCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زمینی راستے سے جانے پر خاتمے کا مطالبہ کے لیے
پڑھیں:
ویڈیو: گوگل میپ کے دکھائے راستے پر جانے والی گاڑی نالے میں جاگری
بھارت کے شہر ممبئی میں گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون ڈرائیور اپنی گاڑی سمیت نالے میں جاگری۔ خوش قسمتی سے خاتون کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ بیلاپور کے علاقے میں پیش آیا، جب متاثرہ خاتون نے گوگل میپ پر انحصار کرتے ہوئے راستہ منتخب کیا۔ نقشے نے بے بریج (Bay Bridge) کے نیچے کا راستہ دکھایا، جبکہ اصل راستہ پل کے اوپر سے جاتا تھا۔ غلط رہنمائی کے نتیجے میں گاڑی نالے میں جاگری۔
یہ بھی پڑھیے گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے
عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے فوری بعد وہاں موجود شہریوں اور ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو نالے سے بحفاظت نکالا، جس کے بعد کرین کی مدد سے گاڑی کو بھی باہر نکال لیا گیا۔
#FLASH: Around 1 AM, a woman’s car plunged into a creek after Google Maps directed her to a dead-end near Belapur.
Nearby coastal security personnel rushed to rescue the woman from the submerged vehicle.
@MumbaiPolice @MahaCyber1 @road_lovers @IndAutoJourno @googlemaps… pic.twitter.com/yjnQCimliO
— The New Indian (@TheNewIndian_in) July 26, 2025
گوگل میپ پر اندھا اعتماد خطرناک ثابت ہو رہا ہےیہ واقعہ گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرنے سے پیش آنے والے خطرات کا ایک اور افسوسناک ثبوت ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت میں کئی شہری ایسے حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔
نومبر 2023 میں بھی اسی نوعیت کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک گاڑی گوگل میپ کے بتائے گئے راستے پر سفر کرتے ہوئے ایک زیر تعمیر پل سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیے بھارت میں گوگل میپ نے 3 افراد کی جان لے لی
ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک بار پھر گوگل میپ پر اندھا اعتماد نہ کرنے، خاص طور پر اجنبی یا پیچیدہ علاقوں میں، مقامی نشان دہی اور ہوشیاری کے ساتھ سفر کرنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت حادثہ گوگل میپ ممبئی