—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد میں تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت ملنے کے  معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، گدھوں کو ذبح کرنے کے لیے قصائی بھی بیرونِ ملک سے بلوایا گیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا تھا۔

اسلام آباد: گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں پیشرفت

اس حوالے سے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گدھے کے گوشت کی سپلائی میں ملوث مقامی افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترنول کے علاقے میں گدھوں کے گوشت کے لیے سلاٹر ہاؤس بنایا گیا تھا، غیر ملکی باشندوں نے سلاٹر ہاؤس ایک مقامی شخص کے ساتھ مل کر بنایا، سلاٹر ہاؤس میں گدھے ذبح کر کے گوشت کولڈ اسٹوریج میں رکھا جاتا تھا،  گوشت کا ایک حصہ پاکستان میں غیر ملکی باشندوں کو بھجوایا جاتا تھا۔

گدھے کی کھالیں اور گوشت بیرونِ ملک بھی سپلائی کیا جاتا تھا، گدھوں کو ذبح کرنے کے لیے قصائی بھی بیرونِ ملک سے بلوایا گیا تھا، گدھے کے گوشت کے لیے سلاٹر ہاؤس چلانے والے 2 غیر ملکی گرفتار ہیں۔

سلاٹر ہاؤس سے 14 گدھوں کی باقیات اور 45 گدھے زندہ برآمد کیے گئے، گدھوں کے گوشت کی مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کے شواہد نہیں ملے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے گوشت کے لیے

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

سرگودھا سے تعلق رکھنے والا مسافر بلال امجد فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے سربیا جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ا ور تفتیش میں پتا چلا کہ مسافر کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی ویزے کے لیے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے دیے۔

ایف آئی اے نے مسافر کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل  فیصل آباد منتقل کر دیا  ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام