نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پلڈاٹ کا اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
نوجوانوں کو جمہوری نظام میں فعال کردار دینے اور ان کی قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے درمیان باہمی اشتراک پر مبنی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلڈاٹ نے وفاقی وزرا کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، کون سب سے آگے رہا؟
یہ معاہدہ وزیراعظم آفس میں چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں طے پایا، جس میں دونوں اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ معاہدے کے تحت نوجوانوں کو باشعور، بااختیار اور جمہوری اقدار سے ہم آہنگ شہری بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
یوتھ پارلیمنٹ اور ڈیموکریسی ٹاکس جیسے پروگرامز کا آغازاس شراکت داری کے تحت نوجوانوں کو سیاست، جمہوری عمل اور شہری ذمہ داریوں سے روشناس کرانے کے لیے یوتھ پارلیمنٹ پاکستان اور ڈیموکریسی ٹاکس جیسے اقدامات شروع کیے جائیں گے۔ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوان نہ صرف رائے سازی کا عمل سمجھ سکیں گے بلکہ انہیں اظہارِ خیال اور مباحثے کا موقع بھی ملے گا۔
قومی سطح پر تربیتی ورکشاپس اور قیادت کی تیاریمعاہدے کے تحت نوجوانوں کے لیے لیڈرشپ ڈویلپمنٹ پروگرامز اور تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ ان پروگراموں کا مقصد نوجوانوں میں فیصلہ سازی، کمیونیکیشن، اور سماجی خدمت جیسے شعبوں میں مہارت پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت رواں برس 1 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم ہوں گے، شزہ فاطمہ خواجہ
جمہوری تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کا منصوبہاس تعاون کا ایک اہم پہلو جمہوری اصولوں سے متعلق تعلیمی مواد، پالیسی بریفز اور تحقیقی رپورٹس کی تیاری ہے۔ اس کے ذریعے نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کو جمہوریت سے متعلق معیاری معلومات میسر آئیں گی، جس سے قومی مکالمے میں بہتری آئے گی۔
ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے وسیع تر رسائیدونوں ادارے نوجوانوں تک پیغام رسانی کے لیے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا مہم بھی چلائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو جمہوریت، شہری شعور اور قومی ترقی میں شمولیت کی ترغیب دی جا سکے۔
نیشنل یوتھ پالیسی کی تیاری میں اشتراکیہ شراکت داری پاکستان کی پہلی نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی کی تیاری میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اس سلسلے میں ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا اور اس کا تجزیہ کیا جائے گا، تاکہ ایسی پالیسی ترتیب دی جا سکے جو نوجوانوں کی حقیقی ضروریات اور مسائل کی عکاسی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم
حکومتی وژن کے مطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا اقدامچیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یہ معاہدہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چار بنیادی ستونوں، تعلیم، شمولیت، روزگار اور ماحولیات کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے قومی وژن کا حصہ ہے، نیز یہ شراکت داری قومی پالیسی سازی کو عالمی معیار اور جمہوری اصولوں سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایل او آئی پر دستخط پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو ایک باشعور، فعال اور ذمہ دار نسل کی بنیاد رکھے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پلڈاٹ معاہدہ وزیراعظم یوتھ پروگرام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پلڈاٹ معاہدہ وزیراعظم یوتھ پروگرام وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں نوجوانوں کو کی تیاری کے لیے
پڑھیں:
ٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کا اشتراک، مون سون میں جھوٹی معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف
---فائل فوٹوٹک ٹاک اور این ڈی ایم اے کے اشتراک سے پاکستان میں سیلاب سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا۔
مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے متعلق مصدقہ معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا سرچ گائیڈ فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو بروقت، مستند اطلاعات فراہم کرنا ہے۔
ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیچر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) جیسے قابلِ اعتماد اداروں سے صارفین کو جوڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک پر جب صارفین سیلاب یا بارش سے متعلق مواد تلاش کریں گے تو انہیں ایک نمایاں بینر دکھائی دے گا جو انہیں سرکاری ذرائع سے معلومات کی تصدیق کی ترغیب دے گا۔
اسلام آباد ٹک ٹاک نے موجودہ سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی...
اس کے ساتھ صارفین کو ٹک ٹاک کے اِن ایپ سیفٹی سینٹر اور Tragic Event Support Guide کی جانب بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ہے کہ پاکستان میں صارفین کو ہنگامی حالات کے دوران بروقت اور قابلِ اعتبار معلومات میسر ہوں، یہ نیا فیچر تحفظ، فلاح و بہبود اور ذمہ دارانہ مواد کی شیئرنگ کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ اقدام قدرتی آفات کے دوران غلط اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی عالمی مہم کا حصہ ہے، پاکستان میں ہر سال مون سون سیزن کے دوران سیلاب سے شدید نقصان ہوتا ہے، جس کے باعث درست، فوری اور مصدقہ اپڈیٹس عوامی آگاہی اور ردعمل کے لیے بےحد ضروری ہوتی ہیں۔