ٹی 20 رینکنگ: محمد حارث، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان چھا گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پاکستان نے حالیہ ٹی 20 سیریز میں نہ صرف بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا بلکہ اس کامیابی کا اثر عالمی درجہ بندی پر بھی نمایاں طور پر دکھائی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 سیریز، تیسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی
نوجوان کرکٹرز نے شاندار انفرادی کارکردگی کے ذریعے عالمی ٹی 20 رینکنگ میں تاریخی ترقی حاصل کی ہے جس نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں اور مستقبل کی امیدوں کو روشن کر دیا ہے۔
پاکستانی بیٹرز کی لمبی چھلانگیںمحمد حارث نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے سیریز میں 167 رنز بنائے جن میں ایک یادگار سنچری بھی شامل تھی۔ اس کارکردگی کے نتیجے میں وہ 210 درجے چھلانگ لگا کر 30ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ یہ ٹی 20 تاریخ میں کسی پاکستانی بیٹر کی ایک ہی اپ ڈیٹ میں سب سے بڑی بہتری شمار کی جا رہی ہے۔
حسن نواز نے بھی اپنی کلاس دکھاتے ہوئے سیریز میں 121 رنز اسکور کیے اور 57 درجے بہتری کے ساتھ 45ویں پوزیشن پر جا پہنچے۔
مزید پڑھیے: ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان پیچھے رہ گئے
صاحبزادہ فرحان، جنہیں کئی برس بعد ٹیم میں موقع ملا، نے اسے ضائع نہ ہونے دیا۔ ان کی تیز رفتار اور اسٹائلش اننگز نے سب کو متاثر کیا۔ وہ رینکنگ میں 69 درجے بہتری کے ساتھ اب 52ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان کی واپسی، اعتماد اور تکنیکی مضبوطی نے ماہرین کو بھی داد دینے پر مجبور کر دیا۔
صائم ایوب نے بھی مستحکم کارکردگی دکھائی اور اب 61 ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ سلمان علی آغا نے 42 درجے ترقی کے بعد 75ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
واضح رہے کہ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی جگہ بھارت کے ابھیشیک شرما نےٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایک اوربھارتی بلے باز تلک ورما تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی بولرز نے بھی طوفان بپا کردیاعباس آفریدی نے اپنی رفتار اور لائن و لینتھ سے بنگلہ دیشی بیٹنگ کو بے بس کیا۔ اب وہ ٹی 20 بولرز کی عالمی درجہ بندی میں 19ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
حارث رؤف بدستور اسی رینکنگ میں شریک ہیں جس سے پاکستان کی تیز بولنگ کا تسلسل برقرار ہے۔
شاداب خان نے بطور آل راؤنڈر 10 درجے بہتری حاصل کی اور اب 14ویں پوزیشن پر فائز ہیں۔ ان کی گیند اور بیٹ دونوں میں مہارت ٹیم کے لیے انمول سرمایہ ہے۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف ٹی 20 کرکٹ میں پچھلے 5 برسوں کے بہترین پیسر
شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک مستحکم مقام قائم رکھا ہے اور اب وہ 35ویں نمبر پر ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں نوجوان ٹیلنٹ نہ صرف خود کو منوا رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر ایک سنجیدہ چیلنج کے طور پر ابھر رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور ٹاپ رینک والے T20I بولر ہیں، اس کے بعد انگلینڈ کے عادل رشید اور ہندوستان کے ورون چکر ورتی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم پاکستانی کرکٹرز چھاگئے ٹی 20 رینکنگ حسن نواز صاحبزادہ فرحان محمد حارث.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 رینکنگ حسن نواز نے بھی
پڑھیں:
شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 ستمبر 2025ء) پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر بدھ، 17 ستمبر کو سعودی عرب کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے میں وفاقی کابینہ کے اہم وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
پاکستانی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق دورے کے دوران شہباز شریف ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے خطے اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کا باعث بنے گا جو دونوں ممالک کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی دی جائے۔
(جاری ہے)
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی تعلقات کے حامل ہیں جو مشترکہ ایمان، اقدار اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز کا یہ دورہ دونوں رہنماؤں کو اس منفرد شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور عوام کی فلاح کے لیے نئے شعبوں میں تعاون تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان۔سعودی تعلقاتسعودی عرب، پاکستان کے اہم اسٹریٹیجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
ریاض نے حالیہ برسوں میں اسلام آباد کے طویل معاشی چیلنجز کے دوران پاکستان کو نمایاں تعاون فراہم کیا ہے، جس میں بیرونی مالی معاونت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرضہ جاتی پروگراموں میں مدد شامل ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے اس سال دو بار سعودی عرب کا دورہ کیا، پہلی بار 19 تا 22 مارچ کو اور دوسری بار پانچ تا چھ جون کو۔
رواں ہفتے دوحہ میں بھی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی تھی۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی منفرد شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔
شہباز-ٹرمپ متوقع ملاقاتپاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔
شہباز شریف اگلے ہفتے نیویارک کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں اور خطاب بھی کریں۔ اجلاس کے موقع پر وہ کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے لیکن سب سے اہم ملاقات صدر ٹرمپ سے متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین رابطے میں ہیں اور شیڈول تقریباً طے پا چکا ہے۔ یہ کئی برسوں میں کسی پاکستانی وزیرِاعظم اور امریکی صدر کی پہلی ملاقات ہو گی۔
سابق صدر جو بائیڈن کے چار سالہ دور میں کسی بھی پاکستانی وزیرِاعظم کے ساتھ کوئی دو طرفہ ملاقات نہیں ہوئی۔ دراصل بائیڈن نے اپنے دورِ صدارت میں کسی بھی پاکستانی رہنما سے بات تک نہیں کی۔
پاکستان امریکہ تعلقات میں بہتریشہباز اور ٹرمپ کی متوقع ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات سمیت وسیع امور پر بات چیت ہو گی۔
صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان-امریکہ تعلقات میں ایک نئی جہت دیکھنے کو ملی ہے۔ جون میں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی میزبانی کر کے ایک غیر معمولی قدم اٹھایا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ کسی امریکی صدر نے پاکستانی فوج کے سربراہ کی میزبانی کی ہو۔یہ ملاقات ایران-اسرائیل جنگ اور پاکستان-بھارت تنازع کے چند ہفتوں بعد ہوئی۔ اسلام آباد نے صدر ٹرمپ کے کردار کو کھل کر تسلیم کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان کے ساتھ گہرے روابط قائم کرنے کی کوششیں بدلتی ہوئی جغرافیائی حکمتِ عملی اور نایاب معدنیات میں گہری دلچسپی کا نتیجہ ہیں۔
حال ہی میں ایک امریکی کمپنی نے پاکستان کے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تاکہ قیمتی معدنیات کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ادارت: صلاح الدین زین