غزہ کی تباہی میں واشنگٹن کی شراکت کا امریکی سفارتکار کیجانب سے برملا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نہ صرف اسرائیل کا اندھا حامی ہے بلکہ اسنے اس خطے کے عام لوگوں تک امداد کی ترسیل کے راستے میں بھی رکاوٹ ڈال رکھی ہے اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں امریکہ کے سابق سفیر چاس فری مین نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے بجائے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کے نام سے ایک غیر معتبر ادارہ بنا کر، امداد کی مؤثر طریقے سے ترسیل کے راستے کو، گھناونی اسرائیلی پالیسیوں پر عملدرآمد کی خاطر ایک آلہ کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک، فلسطینی شہریوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنے اور انہیں پہلے سے زیادہ نشانہ بنانے کے لئے مذموم ہتھکنڈا بن چکی ہے۔ فری مین نے ڈرون طیاروں اور قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ''امداد کے خواہاں'' ہزاروں فلسطینی شہریوں کی دردناک شہادت کی بھی شدید مذمت کی اور ان جرائم میں "کرائے کے امریکی فوجیوں" کو بھی برابر کا شریک قرار دیا۔
۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آسکر یافتہ فلم کے کارکن اسرائیلی آباد کار کے ہاتھوں قتل
معروف فلسطینی سماجی کارکن اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم نو ادر لینڈ کے معاون، عودہ حدالین کو ایک اسرائیلی آباد کار نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، ایک دن میں 88 فلسطینی شہید
عودہ کو ان کے گاؤں ام الخیر (مسا فر یطا) میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کمیونٹی سینٹر کے سامنے کھڑے تھے۔
فلم کے شریک ہدایت کاروں نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی، جبکہ ویڈیو شواہد میں حملہ آور کی شناخت یونون لیوی کے طور پر کی گئی، جسے یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔
پولیس نے ایک اسرائیلی کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ موقع پر موجود چار فلسطینی اور دو غیر ملکی سیاح بھی حراست میں لے لیے گئے۔
عودہ کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بیٹسیلم جیسے انسانی حقوق کے ادارے اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسکر ایوارڈ یافتہ اسرائیلی آبادکار عودہ حدالین فلم نو ادر لینڈ