بلوچستان آمد پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا بھرپور استقبال کرینگے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء مولانا سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ہم اپنے عظیم قائد کے ہر قدم کیساتھ ہیں اور بلوچستان کے غیور عوام قائد وحدت اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی بلوچستان آمد پر شایان شان استقبال کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کے اعلان کی تائید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بلوچستان آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے رہنماء مولانا سہیل اکبر شیرازی نے ورکنگ کمیٹی برائے جنوبی بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ زائرین اربعین کو زمینی راستے سے زیارات مقدسہ پر جانے سے روکنے کی حکومتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ریمدان بارڈر کی جانب لانگ مارچ کے جراتمندانہ اعلان کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم اپنے عظیم قائد کے ہر قدم کے ساتھ ہیں اور بلوچستان کے غیور عوام قائد وحدت اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی بلوچستان آمد پر شایان شان استقبال کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مارچ ظلم کے خلاف صدائے احتجاج ہے، اور ہم لبیک کہتے ہیں ہر اس آواز کو جو مظلوموں کی حمایت میں بلند ہو۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس بلوچستان آمد پر جنوبی بلوچستان
پڑھیں:
پاک سعودی تاریخی معاہدہ، مزار قائد اور سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹر سبز رنگ میں رنگ گئے
کراچی:پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی نوعیت کے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کے بعد ملک میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
کراچی میں واقع مزار قائد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر کو خصوصی طور پر سبز روشنیوں سے منور کر دیا گیا، جبکہ دونوں عمارات پر پاکستانی پرچم کے ساتھ سعودی عرب کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جس سے دونوں اقوام کے درمیان مضبوط ہوتے روابط اور بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے درمیان طے پایا، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر بیرونی حملہ کیا جاتا ہے تو اسے دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
یہ معاہدہ دفاعی تعاون کو نئی وسعت دیتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔