چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ پنجاب یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کی ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی سے چئیرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، تحقیقاتی ٹیم میں شامل وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو اور دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دی۔

نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چار صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے۔ ہائبرڈ چاول کی نئی اقسام کو PU786 کے نام سے رجسٹر کرایا گیا ہے جبکہ نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ نیا ہائبرڈ چاول شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف بھی مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیا ہائبرڈ چاول قومی سطح پر چاول کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔ مزید برآں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے نئے ہائبرڈ چاول کی تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان اور چین کی جامعات میں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کو مزید فروغ دے گا، ڈاکٹر محمد علی نیا ہائبرڈ چاول غذائیت میں بھی شہریوں کے لئے مفید ہو گا۔ فی ایکڑ تین گنا ذیادہ پیداوار سے عام کسان کو فائدہ ہو گا اور یہ نیا ہائبرڈ چاول دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی ہائبرڈ چاول کی

پڑھیں:

عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے شکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

مصر کے شہر نیو قاہرہ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پوزیشن   کے لیے دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے میچ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو 3-1 سے ناکامی کا سامنا رہا۔ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-1 کردیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں محمد عمیر عارف نے 2-3 سے حریف کو ہرا کر کر پاکستان  کو 5 ویں پوزیشن پر فائز کردیا۔

قبل ازیں  کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کو سیڈ4 انگلینڈ اور سیڈ 5 بھارت نے سیڈ 3 کوریا کو ہرا دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • صدرٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی، سکھ فار جسٹس
  • عوام ہائبرڈ نظام کیساتھ یا اندھی طاقت کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، لیاقت بلوچ
  • جامعہ پنجاب، وہان یونیورسٹی نے چاول کی پیداوار 3 گنا بڑھانے والا بیج تیار کرلیا
  • عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی
  • چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
  • چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد
  • پاکستان اور چین نے مل کر چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا
  • قواعد سے ہٹ کر بھرتیوں کا کیس: چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کی درخواست ضمانت خارج
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات