پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، ملک کی ترقی کے لیے اس سیاسی تناؤ کو ختم کرنا ہو گا اور اس کے لیے مقتدر حقلے اپنا کردار ادا کریں۔

خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کے سلسلہ میں جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد ملک بھر میں سیاسی تناؤ بڑھ گیا جو ختم نہیں ہو رہا، ہمارے لوگوں پر مقدمات بنائے گئے، سزائیں دی گئیں اور نااہل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے تناؤ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے مقدمات سہے، نااہلیاں سہہ لیں اور بھاری قیمت ادا کی، اب مقتدر حلقوں کی باری ہے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں، وہ اس میں کردار ادا کریں اور ملک میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو ختم کریں کیونکہ جب عوام میں تناؤ بڑھتا ہے تو جہموریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب اگر جمہوریت کو آگے بڑھنا ہے تو مقتدر حلقوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پہلے یہ پوچھتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس کب لگے گا، اب صبح شام لوگ یہی پوچھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے اور جب تک وہ رہا نہیں ہوں گے ہر طرف سے یہی آواز آئے گی کہ بانی چیئرمین کو رہا کرو۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب ہوش کے ناخن لو، کچھ آسانیاں پیدا کرو، مزید مقدمات اور نااہلیوں سے باز آ جاؤ، بانی چیئرمین کو رہا کرو کیونکہ ایسی صورت حال سے سیاسی تناؤ مزید بڑھے گا، اس سے عوام میں غصہ بڑھے گا اور بدامنی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے اور عوام کا اداروں پر عدم اعتماد مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک ایسے سیاسی تناؤ کا مزید تمتحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سیاسی تناؤ ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک ترقی کرے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر سیاسی تناؤ پی ٹی ا ئی نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے گزشتہ روز کے فیصلے سے دھچکا لگا پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے تحریک انصاف کو دھچکا لگا۔ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس سے پہلے ہی ہم سے 77 نشستیں چھین لی گئی تھیں۔ ذین قریشی کو بری کرنے کا کوئی خاص سیاسی مقصد نہیں ہوسکتا۔ ان کے خلاف شواہد نہیں تھے، لیکن شواہد تو باقیوں کے خلاف بھی ہیں تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مزید کا کہ 5 اگست کو بانی عمران خان کی کال پر پورے ملک سے لوگ نکلیں گے۔ جہاں جو لیڈر شپ موجود ہے، وہی لیڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پُر امن ہوگا۔ میں بونیر جاؤں گا اور وہاں احتجاج کو لیڈ کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور محمود خان اچکزئی بھی احتجاج کو لیڈ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو 9 مئی کیسز میں 10 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔تحریک انصاف نے اے ٹی سی کے اس فیصلے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ان سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہونگے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر  
  • اکبر ایس بابر کا بیرسٹر گوہر کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات پر خط، غلطی تسلیم کرنے کا مطالبہ
  • یہ نہیں کہا کہ بچے احتجاج کیلئے آئیں، علیمہ سیاسی بات نہ کریں: بانیٔ پی ٹی آئی
  • عمران خان کی تصادم کی حکمت عملی پارٹی رہنماؤں کیلئے وبال جان بن گئی
  • عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے فون آیا تھا، بیرسٹر گوہر علی خان
  • پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی: بیرسٹر گوہر
  • نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی
  • نادرا میں ملازمت کیلئے درخواست دینے کا آسان طریقہ