افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا۔
افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیر خان متقی کا دورہ پیر کے روز شیڈول تھا، جس کے دوران ان کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں طے تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون، سرحدی صورت حال اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔ اب وزیر خارجہ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی افغانستان کے دورے کرچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی دورہ پاکستان ملتوی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان وزیر خارجہ دورہ پاکستان ملتوی وی نیوز
پڑھیں:
ایرانی صدر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا دورہ کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ
ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر 2 سے 3 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ ،سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی پاکستان آئیں گے،صدر اسلامی جمہوریہ ایران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،وہ اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری سےبھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ بطور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا۔