سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
سٹی 42: سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر سے گرفتار کر لیا گیا
سردار قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کیے جانے کا امکان ہے ، تحریک انصاف نے موقف اپنایا ہے کہ گرفتاری وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے کہنے پر عمل میں لائی گئی،
ذرائع کے مطابق قیوم نیازی کی گرفتاری فیصل آباد عدالت کے 9 مئی کے کیس کے فیصلے کی روشنی میں ہوئی،سردار قیوم نیازی پر 9 مئی واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے ،تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے گرفتاری کی شدید مذمت کی جارہی ہے
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ قیوم نیازی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہےآزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج متوقع ہے
سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تحریک انصاف قیوم نیازی
پڑھیں:
وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کیلئے امدادی پیکیج دینے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون سے جانی ومالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ملک بھر خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔
وزیراعظم متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مقامی اورمتعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے۔