سینٹرل جیل کراچی: سزا پوری کرنے کے ساتھ ساتھ کامیاب کاروبار کرنے والے قیدی کی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
کراچی کی جیلوں میں جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں، وہیں دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے وہ اپنی بقیہ زندگی ایک اچھے انسان کی طرح گزار سکتے ہیں اور سزا مکمل ہونے کے بعد معاشرے کے اہم فرد بن سکتے ہیں۔ اب یہ قیدی پر منحصر ہے کہ وہ بغیر کچھ سیکھے بغیر قید مکمل کرلے یا تعلیم کے ساتھ فن میں مہارت حاصل کرلے۔
کچھ قیدی تو ایسے بھی ہیں جو نا صرف فنکار بن چکے ہیں بلکہ ان کے فن پاروں کے چرچے جیل سے باہر تک ہورہے ہیں۔
’وی نیوز‘ نے اعجاز نامی قیدی کے بارے میں کچھ عرصہ قبل ایک کہانی پیش کی تھی، اسی طرح ایک بزرگ قیدی شاکر منظور ہیں جو قتل کے کیس میں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، دوسری جانب خواتین جیل میں ان کی اہلیہ بھی اسی کیس میں سزا پوری کررہی ہیں۔
شاکر اور ان کی اہلیہ تو جیل میں ہیں لیکن ان کے 3 بچوں کے اخراجات کے لیے شاکر نے اوائل میں موتیوں سے پرس اور دیگر اشیا بنا کر بیچنا شروع کیں، پھر ان اشیا کو اپنی بیگم کے ذریعے خواتین جیل میں متعارف کرایا۔
اب انہوں نے خود یہ اشیا بنانا چھوڑ دی ہیں، وہ دیگر قیدیوں سے سامان خرید کر جیل اور جیل سے باہر بیچنے کے لیے بھیجتے ہیں۔ شاکر جیل میں رہتے ہوئے ہی ایک کامیاب تاجر بن چکے ہیں جو قید کاٹنے کے ساتھ ساتھ وہیں سے اپنے بچوں کے اخراجات پورے کررہے ہیں۔ مزید جانیے وقاص خان کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بچوں کی پرورش سینٹرل جیل کراچی کاروبار کامیاب قیدی ہنرمندی کی تربیت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بچوں کی پرورش سینٹرل جیل کراچی کاروبار کامیاب قیدی ہنرمندی کی تربیت وی نیوز جیل میں
پڑھیں:
کراچی، نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار
کراچی:ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بنگالی پاڑہ میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت فراز اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان بچے کو دوست سے ملوانے کا جھانسہ دے کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ضلعی ترجمان نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے جسمانی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔