کیٹی پیری کے سابق منگیتر کا سابق کینیڈین وزیراعظم کیساتھ تعلقات پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ہالی ووڈ اداکار اورلینڈو بلوم نے سابق منگیتر کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان مبینہ ڈیٹنگ کی خبروں پر دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔
ٖغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب کیٹی پیری کو اورلینڈو بلوم سے علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ مختلف مواقع پر دیکھا گیا، جن میں مونٹریال میں ایک ڈنر اور کیٹی کے کنسرٹ میں ٹروڈو کی شرکت شامل ہے۔
اسی دوران ایک غیر ملکی ویب سائٹ "دی انیئن" نے ایک فرضی خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اورلینڈو بلوم اب جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
شائع ہونے والے اس مضمون میں رومانوی شام، سیپیاں، چاکلیٹ کیک اور مرکل کے لطیفوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر بھی شامل تھی جس میں دونوں موم بتیوں کی روشنی میں ڈنر کرتے دکھائے گئے۔
بلوم نے اس مذکورہ ویب سائٹ کی اس خبر پر دفاعی ردِ عمل دینے کے بجائے مزاح کا حصہ بنتے ہوئے تبصروں میں صرف تین تالیوں والے ایموجیز پوسٹ کیے۔
واضح رہے کہ بلوم اور پیری نے جولائی میں علیحدگی کی تصدیق کی تھی، جبکہ جسٹن ٹروڈو بھی گزشتہ برس اپنی اہلیہ سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری
پڑھیں:
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے
اسلام آباد س (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔
نجی ٹی وی 365 نیوز نے ہسپتال ذرائعکے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل کی شریانوں میں دو سٹنٹ ڈالے ہیں۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اس وقت ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
ایک روز میں چمن بارڈر کے ذریعے 10 ہزار 700 افغان شہری افغانستان واپس بھیج دیے گئے
مزید :