یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اظہار یکجہتی ، ملک بھر میں کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعظم نے یوم استحصال کے موقع کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
کل ملک بھر میں یوم استحصال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق کل صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
وزیراعظم نےیہ احکامات یوم استحصال پرکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کےطور دیئے ہیں،
مہنگی چینی پر جرمانہ ؛ 50 شوگرملز نےسپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یوم استحصال
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔
جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔
Post Views: 6