ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپیئنز کے مالک کامل خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم دوبار فائنل میں پہنچے مگر فائنل نہیں جیت سکے۔ لاکھوں پاکستانیوں سمیت ہم سب کی خواہش تھی کہ ٹائٹل جیتیں مگر ایک دن کی بری کارکردگی کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیم میں کوئی کمی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اگلے سال دوبارہ آئیں گے اور ان شااللہ ٹرافی جیتیں گے۔ ہم جب تک کھلیں گے جب تک چیمپیئنز شپ جیت نہیں جاتے، بلکہ جیت کے بعد بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ورلڈ لیجنڈز لیگ ایک نجی کرکٹ لیگ ہے، اسے پی سی بی تو اون نہیں کرتا اسے میں اون کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کامل خان نے کہا کہ پاکستان ایک یونیورسل نام ہے، اسے استعمال کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہم پاکستانی ہیں اور یہ نام ہمارا فخر ہے۔ ہم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے باقاعدہ این او سی لیا تھا، جس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔

اگلے برس پی سی بی کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تو قبل از وقت کا سوال ہے، انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ ایسی کوئی صورتحال ہے۔ اور نہ ہی اس بارے میں مجھے کچھ بتایا گیا ہے، ہم دوبارہ آئیں گے اور جیتیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان چیمپیئنز پی سی بی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کامل خان ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان چیمپیئنز پی سی بی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کامل خان ورلڈ چیمپیئن شپ ا ف لیجنڈز پی سی بی

پڑھیں:

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان جنوبی افریقہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر کو لائیو نشریات میں شادی کا پرپوزل، ویڈیو وائرل
  • پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
  • پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ
  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس نے واضح کردیا
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کا مزہ جو اب آیا پہلے کبھی نہیں آیا تھا: شرجیل انعام میمن
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج، پاکستان اور جنوبی افریقہ مدِمقابل
  • لیجنڈز لیگ میں پاک بھارت تنازع کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ