اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ توانائی، لاجسٹکس اور فوڈ سکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش پورے خطے کے لیے ایک مثبت معاشی تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے ملاقات میں کیا۔

پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تجارت، توانائی، لاجسٹکس اور صنعتی روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے حالیہ دورہ جات کے دوران پاکستان کے صنعتی مراکز کے مشاہدات اور وہاں کے مقامی چیمبرز آف کامرس کی دلچسپی کا ذکر کیا۔ انہوں نے خاص طور پر بنگلہ دیش کی صنعتی ضروریات کے تناظر میں پاکستانی کوئلے اور چونے کے پتھر کی مانگ پر زور دیا جو بنگلہ دیش کی بجلی پیداوار اور سوڈا ایش کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں زرعی تجارت کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش سے انناس کی درآمد اور آم کی ممکنہ برآمدات کے حوالے سے بات چیت کی گئی جو تکنیکی منظوری کے بعد ممکن ہوں گی۔ فریقین نے ٹیکسٹائل، معدنی برآمدات (خصوصاً سندھ سے اعلیٰ معیار کا چونا پتھر) اور حلال گوشت کی مصنوعات کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔ اس کے علاوہ لاجسٹک چیلنجز کے حل اور بزنس ویزا پراسیسنگ کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں کاروباری روابط کو مستحکم کرنے اور تجارتی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بنگلہ دیش

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-08-20
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینئر صالح بن ناصر الجاسر سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی وزیر کو پاکستان کے وسیع سڑکوں کے نیٹ ورک اور مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک وسیع فریم ورک فراہم کیا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق
  • ایران اور پاکستان کا ریڈیو نشریات اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایران اور پاکستان کا ریڈیو اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • نسٹ کے ریکٹر، ڈاکٹر محمد زاہد لطیف سے پاکستان ہائی کمشنر کی ملاقات
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزراء کی ملاقات دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
  • استنبول: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق