ترجمان ریلویز کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبروں کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
ترجمان ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرین کی روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے، آج صبح 10 بجے نگرانی کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر 3 گولیاں چلائی گئی تھیں۔
ترجمان ریلویز نے کہا کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔
ترجمان ریلویز کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس پر ٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے اور پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان ریلویز
پڑھیں:
اسلام آباد ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ اسٹیشن کے قریب پیش آئے حادثے کی وجہ سامنے آگئی۔
جوائنٹ رپورٹ کے مطابق ٹرین فریش بریکیج آف ریل کی وجہ سے ہوئی ہے، ٹرین کا حادثہ پٹری کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہوا ہے، پٹریوں کی حالت کافی نازک ہونے کی وجہ سے ٹرین ڈیل ریل ہوئی۔
جائے حادثہ پر ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹ گیا ہے، ٹرین حادثہ ،وزادت ریلوے کے اعلی 3 افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، 3 رکنی انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل جی ایم انفراسٹرکچر حماد رضا شامل ہیں، چیف مکینکل انجنیئر کیرج یوسف لغاری، ڈائریکٹر سول ورک عارف الرحمان بھی شامل ہیں۔
کمیٹی 7 روز میں حادثے کی انکوائری رپورٹ وزارت ریلوے کو ارسال کرے گی، ابتدائی رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو پیش کر دی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، حادثے کی ابھی مزید پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔