—فائل فوٹو

ترجمان ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرین کی روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے، آج صبح 10 بجے نگرانی کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر 3 گولیاں چلائی گئی تھیں۔

ترجمان ریلویز نے کہا کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

ترجمان ریلویز کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس پر ٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے اور پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترجمان ریلویز

پڑھیں:

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

سٹی 42: راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آگیا 
ٹرین کالاشاہ کاکو کے مقام پر پٹری سے اتر گئی،امدادی ٹیمیں تاحال حادثے کے مقام پر نہیں پہنچیں ، مسافر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں 
ٹرین لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پر حملہ نہیں ہوا، پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی، ترجمان ریلویز
  • کولپور:جعفر ایکسپریس کے پائلٹ انجن پر فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا: ریلوے حکام
  • جعفر ایکسپریس پر ایک اور حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
  • جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا
  • کولپور، جعفر ایکسپریس کے پائلیٹ انجن پر فائرنگ، کوئی نقصان نہیں ہوا
  • عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی
  • اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ذمہ دار کون؟
  • اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پٹری ٹوٹنے کے باعث پیش آیا: ابتدائی رپورٹ
  • راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ