Jang News:
2025-09-20@03:03:51 GMT

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں مذکورہ بالا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144کا نفاذ 10 تک اگست تک برقرار رہے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاک سعودی دفاعی معاہدہ اہم پیشرفت، ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ‘اسد عمر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے جس نے ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت دی تاہم اس معاہدے کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔اس وقت مسلم دنیا کا اتحاد ضروری ہے ،پاک سعودی دفاعی معاہدہ مثبت قدم ہونے کے باوجود ملک کے خارجی خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا ہوگا اور قومی مفاد کو مقدم رکھ کر حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں وسیع جانی نقصان کیا اور اس تنازعہ کے باعث مسلم دنیا کو متحد ہونا چاہیے، تمام مسلم ممالک مل کر مسائل کے حل کی کوشش کریں،پاکستان کی عسکری قوت کودنیا تسلیم کر رہی ہے مگر ساتھ ہی اندرونی طور پر سیاسی استحکام لازمی ہے، سب سے ضروری ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام لے کر آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت بغیر سیاسی مینڈیٹ کے بر سر اقتدار ہے اور سیاسی بحران کا حل بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے زرعی معیشت کو نقصان پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں کسانوں کی حالت بگڑی ہے اور سیلاب نے حالات مزید خراب کر دیئے ہیں، انہیں بروقت ریلیف اور مدد مہیا کرنا حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے۔اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ حالیہ بین الاقوامی جغرافیائی واقعات نے خطے کی حساسیت کو بڑھا دیا ہے لہٰذاحکمت عملی احتیاط کے ساتھ ترتیب دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • دارالحکومت میں 12 قسم  کی سرگرمیوں پر پابندی، دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع
  • بلوچستان حکومت کی عوام کو لاپتہ افراد، غیر ریاستی تنظیم میں شامل افراد کی اطلاع کی ہدایت
  • ICC کا PCB کے خلاف ممکنہ کارروائی کا امکان
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ اہم پیشرفت، ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ‘اسد عمر
  • کراچی میں چالان ختم؟ یکم اکتوبر سے نیا نظام نافذ
  • اسنیپ بیک فعال ہو جائیگا، امانوئل میکرون
  • پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی پر عدالت نے سخت ایس او پیز نافذ کردیں
  • چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس