گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔
پیر کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گوادر شپ یارڈ کے لیے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو ملاقات میں کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟
اجلاس کے دوران وزارت دفاعی پیداوار نے مجوزہ منصوبے کے لیے دستیاب مختلف زمینوں، متوقع آمدنی کے ذرائع اور متعلقہ اعداد و شمار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دستیاب مقامات کی جانچ کے لیے کسی تیسرے فریق سے پیشہ ورانہ تجزیہ کروایا جائے گا تاکہ منصوبے کے لیے موزوں ترین جگہ کا انتخاب کیا جا سکے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ گوادر شپ یارڈ کا قیام مقامی لوگوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہی ممکن ہوگا، اور حکومت مقامی مفادات کو ہر صورت مقدم رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں گہری دلچسپی، اہم منصوبے تکمیل کے مراحل میں
اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء برائے دفاعی پیداوار، منصوبہ بندی و ترقی، بحری امور، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری وزارت بحری امور، رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت اللہ اور چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
منصوبے کو گوادر کی ترقی میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی سطح پر روزگار، معاشی سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان روز گار گوادر شپ یارڈ مقامی آبادی نائب وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان روز گار گوادر شپ یارڈ گوادر شپ یارڈ اسحاق ڈار کے لیے
پڑھیں:
عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار عرب اسلامک وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے کل (بروز پیر) استنبول روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ کی دعوت پر استنبول جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قطر میں اہم سفارتی ملاقاتیں
پاکستان سمیت 8 عرب اسلامی ممالک اس امن کوشش کا حصہ رہے ہیں جس کے نتیجے میں شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے، استنبول اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقے خصوصاً غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور فلسطینی عوام تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غزہ کی تعمیر نو پر زور دے گا۔
????PR No.3️⃣2️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
Curtain Raiser: Visit of the Deputy Prime Minister/Foreign Minister to Istanbul to Attend the Coordination Meeting of Arab-Islamic Foreign Ministers
????⬇️https://t.co/nhFGNWrRPM pic.twitter.com/RMFBbjKImr
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 2, 2025
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر مسلسل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اور جو 1967 سے پہلے والی سرحدوں کے مطابق ہو، جیسا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے میں واضح کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، پاکستان
پاکستان اس عزم کا اعادہ کرے گا کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے امن، انصاف اور باوقار زندگی کی بحالی اور ان کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں پہلے بھی شریک تھا اور آئندہ بھی مستقل طور پر کردار ادا کرتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اجلاس استنبول اسحاق ڈار ترکیہ عرب اسلامک وزرائے خارجہ غزہ فلسطین نائب وزیراعظم وزیرخارجہ