اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں گنا جائے گا، کشمیر کا مقدمہ پاکستان لڑتا رہا ہے اور لڑتا رہے گا.

عطاءتارڑ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ایک دن کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا.

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں،آرمی چیف نے جس طرح سے معرکہ سرنجام دیا وہ دنیا میں یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت کو عسکری اور سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانا پڑی، معرکہ حق کی فتح سے کشمیری بہن بھائیوں کا بھی حوصلہ بلند ہوا ہے، بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو بھارتی جہاز ہی نہیں مودی کا غرور بھی گرا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان اور پاکستانی قوم نے دشمن کا مقابلہ کیا جسے تاریخ میں لکھا جائے گا، افواجِ پاکستان نے جیسے بھارت کے خلاف مقابلہ کیا وہ کیس اسٹڈی بن گیا ہے، افواجِ پاکستان کا کردار مختلف ملٹری سکولوں میں پڑھایا جائے گا.                                                                                                                                                                      

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ جائے گا

پڑھیں:

بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق بھارتی قیادت اندرونی دباؤ اور انتخابی سیاست سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحدی محاذ گرم کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت غیر معمولی چوکسی اور سفارتی تیاری کی ضرورت ہے تاکہ عالمی برادری کو بروقت حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ماضی میں بھارت نے کئی بار دہشت گردی کے واقعات کو جواز بنا کر خطے میں کشیدگی بڑھائی، اسی طرز کا کوئی نیا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کو سفارتی سطح پر اجاگر کرنے سے عالمی رائے عامہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، انتظامیہ نے پروفیسر عبدالغنی بٹ کی میت کی جلد تدفین کے لئے اہلخانہ کو مجبور کیا
  • بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
  • اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت پر پابندی، کشمیری سیاستدان برہم
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی