بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فوری گرفتاری ہو گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان 2 سال بعد بھی پہلے دن کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں، وہ کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہوں گے، بانی پی ٹی ئی کے قائد تھے ہیں اور رہیں گے، پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں پی ٹی آئی کے 5 اگست کو احتجاج کے سلسلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 2 سال مکمل ہوں گے، بانی 2 سال بعد بھی پہلے دن کی طرح ڈٹ کر کھڑا ہے، بانی عوام جمہوریت اور قانونی کی حکمرانی کے لیے قربانی دے رہا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی کو مسلسل عتاب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی اکثریت کے دلوں میں ہے اور رہے گا، عمران خان پی ٹی آئی کے قائد تھے ہیں اور رہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت اور الیکشن کمیشن سب ملے ہوئے ہیں، یہ ملک ایسے نہیں چلے گا، پی ٹی آئی سے ممبرز چھین کر عمران خان اور پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہو گا، پی ٹی آئی کارکن مایوس نہ ہو آزادی مل کر رہے گی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی کے ہمراہ صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کل سے ملک بھر میں پرامن تحریک شروع کی جائے گی، 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف یومِ سیاہ منائیں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان ملک کے لیڈر ہیں، رہائی ان کا حق ہے، عدالتیں حکومت کے زیر اثر ہیں، فیصلے اوپر سے آتے ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ بے توقیر ہو چکی اپوزیشن لیڈرز کو ناحق سزائیں دی گئیں، چیف جسٹس سے عمران خان کے کیسز جلد نمٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں، کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے آپریشن کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ ہم پرامن ہیں شرارت کی گئی تو کارکن جواب دیں گے، ہمیں اسلحہ نہیں، قلم اور تجارت کے مواقع دے جائیں۔
شہرام ترکئی نے افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔