اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر مالی اقدامات کی منظوری دی گئی۔
یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور ایندھن کے درآمدی بوجھ کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی کو مالیاتی طور پر مستحکم بنانے کے لیے 2 ارب روپے کے بیل آؤٹ پیکج کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔
ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی
ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیلی گرافک ٹرانسفر   اسکیم کی مد میں 30 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی۔
پنجاب حکومت کی انقلابی اسکیم: الیکٹرک بائیک پر 1 لاکھ روپے نقد انعام
پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور گرین ہاؤس گیسوں میں کمی کے لیے نئی اسکیم متعارف کرائی ہے
جو شہری اپنی پیٹرول سے چلنے والی بائیک کو الیکٹرک بائیک سے تبدیل کریں گے، انہیں 1 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
یہ اعلان سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران کیا۔
شجرکاری کرنے والوں کے لیے مالی انعامات
تقریب میں مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ شجرکاری کرنے والے شہریوں کو گرین کارڈ پروگرام کے تحت مالی انعامات دیے جائیں گے۔ شہری حکومت کی سرکاری ویب سائٹ [https://greencredit.

punjab.gov.pk](https://greencredit.punjab.gov.pk) پر جا کر اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
یومِ آزادی کے موقع پر، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے “الیکٹرک بائیک اسکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان متوقع ہے۔ یہ اسکیم ملک کے ٹرانسپورٹیشن نظام میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اسکیم کی تفصیلات
ہر الیکٹرک بائیک پر 65,000 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
باقی رقم شہری بلاسود قرضوں کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔
آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اگر درخواست دہندگان کی تعداد زیادہ ہوئی تو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔
حکومت کا عزم ہے کہ 2030 تک ملک کی سڑکوں پر 20 لاکھ الیکٹرک بائکس موجود ہوں۔
دیگر اہداف میں  53,950 الیکٹرک رکشے، 99,155 کاریں ، 2,238 بسیں ، 2,996 ٹرک شامل ہیں

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: الیکٹرک بائیک روپے کی سبسڈی کے لیے

پڑھیں:

تقسیم کار کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 53 ارب روپے کا ریلیف دینے کی درخواست


فائل فوٹو 

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 53 ارب روپے کا ریلیف دینے کی درخواست دے دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے متعلق عوامی سماعت مکمل کرلی گئی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

حکومت کی جانب سے بجلی خریداری کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا، اویس لغاری

اویس لغاری نے کہا کہ پالیسی نافذ ہونے کے بعد مسابقتی مارکیٹ میں بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہوسکے گی،

نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے 53 ارب 39 کروڑ روپے صارفین کےلیے ریلیف کی درخواست جمع کروائی تھی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق صارفین کو اگلے 3 ماہ تک ریلیف 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ تک ملے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • فیس لیس سسٹم سے لگژری گاڑیوں کی مبینہ انڈرانوائسنگ کلیئرنس، منی لانڈرنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
  • سندھ حکومت کی تعلیمی بورڈز کے اختیارات محدود کرنے کی تیاری؛ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ڈھانچہ منظور
  • پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت ای بائیکس، ای رکشوں پر سبسڈی کی منظوری دے دی گئی
  • حکومت کا ترسیلات زر پر سبسڈی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
  • بائیک سکیم ، کیا آپ ایک لاکھ روپے انعام کے اہل ہیں؟
  • عوام کے لیے خوشخبری ، بجلی کی قیمت کم کردی گئی
  • تقسیم کار کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 53 ارب روپے کا ریلیف دینے کی درخواست
  • 1150 کلومیٹر رینج والی نئی الیکٹرک گاڑی پاکستان میں کب متعارف کی جائے گی؟
  • گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ