بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عام انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز

ڈھاکہ(سب نیوز)بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی معزولی کا ایک سال مکمل ہونے پر محمد یونس نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے میں چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھوں گا، جس میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے پہلے فروری 2026 میں کرائے جائیں۔
محمد یونس نے 5 اگست کو ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا، اب وقت آ چکا ہے کہ ہم اپنی آخری ذمہ داری کو مکمل کریں، یعنی قومی انتخابات۔ اس تاریخی دن، آپ کے سامنے یہ تقریر مکمل کرنے کے بعد ہم اپنے دور حکومت کا سب سے اہم اور آخری باب شروع کریں گے۔ اب ہم منتخب حکومت کے حوالے کرنے کا عمل شروع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں خواتین کی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی توقع ہے اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس انتخابات میں خواتین سمیت نئے ووٹرز کو بھرپور طریقے سے ووٹنگ کا موقع ملے اور گزشتہ 15 سالوں کے دوران جو لوگ ووٹ نہیں ڈال سکے، وہ اس بار اپنے حق کا استعمال کریں۔عبوری حکومت کے سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بنگلہ دیش میں مستقبل میں کسی بھی حکومت کو فاشزم میں تبدیل ہونے سے بچانے کے لیے ریاستی ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر ضروری ہے۔ ہمیں ایسا نظام بنانا ہوگا جس میں فاشزم کے آثار کو فورا جڑ سے اکھاڑ دیا جائے تاکہ ہمیں مزید 16 سال انتظار نہ کرنا پڑے اور نہ ہی لوگوں کو اپنی جانوں کی قربانی دینی پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ ہم ایک منصفانہ اور پرامن انتخابات منعقد کر سکیں، تاکہ تمام شہری کامیابی کے ساتھ ایک نیا بنگلہ دیش بنانے کی طرف بڑھ سکیں۔اپنے سابق بیان میں محمد یونس نے کہا تھا کہ ہم سب مل کر ایسا بنگلہ دیش تعمیر کریں گے جہاں ظلم و جبر کبھی دوبارہ نہ ابھرے۔ انھوں نے ان افراد کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایوان سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،سپیکر کا سخت نوٹس،ٹھیکہ منسوخ ملک ریاض کا بحریہ ٹاون کی بندش کا عندیہ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش ملک بھر میں 8اگست تک مزید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24گھنٹوں میں ٹیرف میں نمایاں اضافہ کردیں گے، ٹرمپ کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عبوری حکومت بنگلہ دیش

پڑھیں:

بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان

دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )بھارت کے ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں نے یکطرفہ طور پر اپنی مسلح جدوجہد کو معطل کرنے کا اعلان کر تے ہوئے حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے یہ اعلان بھارتی حکومت کی اس بھرپور کارروائی کے بعد سامنے آیا ہے جس کا مقصد دہائیوں پر محیط اس تنازع کو ختم کرنا ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماﺅ نواز) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بدلتے عالمی نظام اور قومی حالات، وزیر اعظم، وزیرداخلہ اور اعلیٰ پولیس حکام کی مسلسل اپیلوں کے باعث ہم مسلح جدوجہد معطل کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، ماﺅ نوازوں کے اس اعلان پر حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیابھارت اس وقت نکسل بغاوت کے باقی ماندہ آثار کو ختم کرنے کے لیے شدید کارروائی کر رہا ہے، یہ بغاوت اس گاﺅں کے نام پر شروع کی گئی ہے، جو ہمالیہ کے دامن میں واقع ہے جہاں 6 دہائی قبل ماﺅ نواز تحریک پر مبنی یہ مسلح جدوجہد شروع ہوئی تھی 1967 میں جب چند دیہاتی اپنے جاگیرداروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے، اس وقت سے اب تک 12 ہزار سے زیادہ باغی، فوجی اور شہری اس تصادم میں ہلاک ہو چکے ہیں.                                                                                                    

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کی آزادی و خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، چین
  • چمن دھماکا: شہادتوں پر بلوچستان غمزدہ، حکومت کا ہر ممکن مدد کا اعلان
  • فلسطین کی آواز ہر فورم پر بلند کریں گے، ترک صدر کا اسرائیلی جارحیت پر اعلان
  • کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
  • انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان