اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہیں ترک مسلح افواج کی جانب سے اعلی عسکری اعزاز لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجمینت تطلی اوغلو نے پیش کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور بحری تعاون کو فروغ دینے میں ایڈمرل نوید اشرف کی خدمات کا اعتراف ہے۔ ترک بحریہ کے ہیڈکوارٹر آمد پر ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں، انہوں نے کمانڈر ترک نیوی ایڈمرل ارجمینت تطلی اوغلو، ترک وزیر دفاع یاسر گولر، چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک، اور کمانڈر ترک نیوی فلیٹ ایڈمرل قادر یلدز سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں، باہمی دوروں اور تربیتی و تبادلہ پروگراموں کے ذریعے روابط بڑھانے پر زور دیا۔ بعد ازاں، چیف آف دی نیول سٹاف نے استنبول نیول شپ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان نیوی کے ملجم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے گولچک نیول بیس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں آبدوزوں کے جدید ڈیزائن اور تعمیراتی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے ترک نیوی کے جنگی جہاز TCG ORUCREIS اور آبدوز S/M PIRIREIS کا معائنہ کیا، اور ترکیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU)  کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے نارتھ سی ایریا کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی اور ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ایڈمرل نوید اشرف کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ، ثقافتی و عسکری تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایڈمرل نوید اشرف دورہ کیا چیف آف

پڑھیں:

ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان عسکری رابطوں کی بحالی پر اتفاق

امریکا اور چین نے کسی بھی ممکنہ تنازع یا غلط فہمی کو کم کرنے کے لیے فوج سے فوج کے براہِ راست رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی جنوبی کوریا میں ہونے والی تاریخی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب ڈونگ جون سے فون پر بات چیت کے دوران یہ فیصلہ کیا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو کم کرنے کے طریقہ کار قائم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے اثرات آنا شروع، ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا

ہیگستھ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ امن، استحکام اور مضبوط تعلقات دونوں طاقتور ممالک کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ چین نے تائیوان کے معاملے پر واشنگٹن کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ برسوں میں بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان آبنائے میں امریکی اور چینی افواج کے درمیان متعدد خطرناک تصادم کے واقعات پیش آئے تھے۔

ماہرین کے مطابق یہ عسکری رابطے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں اور ممکنہ تصادم سے بچنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ٹرمپ چین شی جی پنگ فوجی رابطہ

متعلقہ مضامین

  • ترک پارلیمانی وفد کی بنگلہ دیش کے خارجہ مشیر سے ملاقات، روہنگیا کیمپوں کا دورہ
  • آغا خان میوزک ایوارڈز 2025: استاد نصیرالدین سامی کو ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا
  • کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نیول چیف و دیگر معززین کیساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025ء کے اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
  • پاکستان کی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال لانچ ہونے کا امکان
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائیگی؛ نیول چیف
  • چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • پاکستان کی پہلی چینی سب میرین 2026 میں فعال ہو جائے گی
  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان عسکری رابطوں کی بحالی پر اتفاق