عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ اضافے کے سبب مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولے سونے کی قیمت 1300روپے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار10 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 3ہزار 437 روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر اضافے سے
پڑھیں:
سونا مسلسل 2 دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
کراچی:سونے کی قیمت میں مسلسل 2 دن کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج جمعرات کے روز 37 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے ہو گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 122روپے بڑھ کر 3لاکھ 62ہزار 707روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 دن سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، جس کے بعد آج سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔