راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 5 اگست احتجاج سے عمران خان مطمئن ہیں اور انہوں نے قوم کو کل نکلنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے کیوں کہ کل لوگ اس ظلم کے خلاف اور حقیقی آزادی کے لیے نکلے ہیں، اللہ کرے لوگ جس مقصد کے لیے کل نکلے ہیں وہ مقصد حاصل ہو جائے، عمران خان نے کہا قیادت بہادری دیکھائے اور قوم کی وہ قیادت کرے جو قوم مانگتی ہے، پارٹی لیڈرز قوم کو 14 اگست کے لیے موبلائز کریں اور 14 کو احتجاج کریں، 14 اگست کا احتجاج ہو گا جس کے بعد عمران خان اگلی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج قاسم اور سلیمان کے بارے میں پوچھتے رہے ہیں، عمران خان کو بتایا کہ حکومت ویزہ نہیں دے رہی تو شاید جب انٹرنیشنل میڈیا پر بچے آواز اٹھائیں گے تو حکومت ویزہ دیدے گی، عمران خان نے کہا ہے مشرف اور ضیاء الحق کے مارشل لاء میں اتنا ظلم نہیں ہوا تھا جتنا عاصم لا کے تحت آج پاکستان میں ہو رہا ہے اسظلم۔کو تشبیہ یحییٰ خان کے دور سے تھوڑی بہت دی جاسکتی ہے، جیل کے قیدیوں نے ہمیں بتایا ہے کہ جتنا ظلم عمران خان کے ساتھ یہ کر رہے ہیں وہ ہم عام قیدیوں پر نہیں ہوتا۔

علیمہ خان نے کہا کہ آج جو عظمیٰ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی ہے وہ اجازت شاید ٹرائل مکمل کرنے کے لیے جو جلدی ہے اس کی فارمیلٹی پوری کی ہے کیوں کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے کاروائی کا حصہ بننے کے لیے فیملی کو بلانے کی شرط رکھی تھی کیوں کہ اگر ہم فیملی کو اندر سماعت پر نہیں جانے دیں گے تو بیرسٹر سلمان صفدر کارروائی نہیں چلنے دیں گے، میڈیا والے دو یا تین ان کی اپنی مرضی کے اندر جاتے ہیں، آخری ہفتے انہوں نے کہہ دیا عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے منع کیا ہے، اگلے دن عمران خان نے کہا میں نے کب کہا ہے؟ اس لیے ان دو تین کی کریڈبیلٹی بھی ختم ہو گئی ہے اب ان میڈیا والوں پر کوئی اعتماد نہیں کرتا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خان نے کہا کے لیے

پڑھیں:

 افغانستان میں زلزلہ، ایران کا اظہارِ ہمدردی

ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران، افغانستان کے معزز عوام خصوصاً جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے پر افغان عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ کے علاقے خُلم میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران، افغانستان کے معزز عوام خصوصاً جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایران افغانستان کو امداد اور نجاتی کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیپالی گلوکار کا پاکستانی سنگر ریشماں کو زبردست خراج تحسین
  • حیسکو چیف کے اعزاز میں عشائیہ، خدمات پر خراج تحسین پیش کیاگیا
  • اسلام آباد احتجاج پر پارٹی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا
  • صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • نیپالی گلوکارہ کا پاکستانی سنگر ریشما کو زبردست خراج تحسین
  •  افغانستان میں زلزلہ، ایران کا اظہارِ ہمدردی
  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین