Jang News:
2025-08-07@14:24:06 GMT

آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے، شیر افضل مروت

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت—فائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ نفرت کو جنم دے رہا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے تھے، کیا اس لیے آج سیاسی جماعتوں کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔

انہوں نے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جو کچھ کیا اس سے بھی عدلیہ کی توقیر کم ہوئی۔

اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں: شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ آج بھی یہی کچھ ہو رہا ہے، آج آپ ہمیں دہشت گرد بنا رہے ہیں۔

وکیل رہنما نے مزید کہا کہ یہ وقت گزر جائے گا لیکن اسمبلی کے باہر ایجنسی اور پولیس کا کھڑا ہونا یاد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن کے لیے مجھے یہ اختیار دیں میں دیکھتا ہوں کوئی ایک اہلکار باہر کھڑا ہو کر دکھائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ایوان میں حملے پر ایک کمیٹی بنائی جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت ہو رہا ہے کہا کہ

پڑھیں:

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی مداخلت پر اپوزیشن کے 9 گرفتار اراکین رہا

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی مداخلت اور احکامات پر اپوزیشن کے گرفتار ہونے والے 9 اراکین کو پولیس نے رہا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین حسب معمول نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

اپوزیشن نے کچھ دیر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف  ایف ائی ار رکوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کو گرفتار ایم پی ایز کو  رہا کروا کر اسمبلی میں لانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں اسپیکر کی ہدایت پر پولیس نے حکومت وفد کے پہنچنے پر اپوزیشن کے 9 اراکین کو رہا کیا۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے رہائی کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ اس قسم کی گرفتاریاں ہمیں اور ہمارے حوصلے اور ایمان مضبوط کریں گی۔ ہم خان کے ساتھ اور خان کے نظریے کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی رہائی کے لیے 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد چاہیے، شیر افضل مروت
  • حکومت کاعمران خان کی سزامیں نرمی کاعندیہ ،سابق وزیراعظم کوکیاکرناہوگا
  • لکی مروت،فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں تین افرادجاں بحق
  • اسرائیلی فٹبالر کی مبینہ نفرت انگیز پوسٹس پر احتجاج، جرمن کلب نے معاہدہ ختم کردیا
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی مداخلت پر اپوزیشن کے 9 گرفتار اراکین رہا
  • 9 مئی واقعے میں جن کے خلاف شواہد تھے صرف وہی نااہل ہوئے، رانا احسان افضل
  • 9 مئی واقعے میں جن کےخلاف شواہد تھے صرف وہی نااہل ہوئے، رانا احسان افضل
  • چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے،کوآرڈینیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل
  • نفرت اتنی بڑھ گئی، ایک میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں، اعظم نذیرتارڑ