مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری؛ 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی بس گہری کھائی میں جاگری۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں پیش آیا۔
جہاں سی آر پی ایف کے 23 اہلکاروں کو لے جانے والی بس پہاڑی راستے پر ایک خطرنا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔
بھارتی فوج کی بس بس توازن کھونے کے بعد ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر 15 کو داخل کرلیا گیا۔
زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 7 اہلکار انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
تاہم حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ تھا یا سڑک کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔