جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن کی تشکیلِ نو، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین چیئرمین تعینات
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔
جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو انکوائری کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے اور چیئرمین نے لاہور اور کراچی میں 50 سے زائد کیسز کی سماعت بھی کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشدحسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افرادکے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
اعلامیہ کے مطابق کمیشن کو اب تک مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10ہزار607 کیسز موصول ہوئے اور 31 جولائی 2025 تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹا دیے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کمیشن کی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، سندھ کے داخلہ سیکرٹریز، آئی جیز پولیس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں چیئرمین کمیشن نے تمام صوبوں کی مشترکہ تفتیشی ٹیمز اورصوبائی ٹاسک فورسز پر رپورٹس بروقت جمع کرانے پر زور دیا۔
خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام، پاکستانی کرکٹر حیدر علی ضمانت پر رہا
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور جبری گمشدگیوں کمیشن کی گیا ہے
پڑھیں:
پاک، سری لنکا، ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیہ کے مطابق شائقین سیریز کے ٹکٹس نجی کوریئر سروسز کے مقررہ مراکز سے خرید سکیں گے، آن لائن ٹکٹس کی فروخت پہلے ہی جاری ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان پہلے سے کیا جا چکا ہے۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہوگی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز11، 13 اور 15 نومبرکو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔