بھارتی اداکارہ وانی کپور نے دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم کے دفاع میں بیان دیا ہے۔ 

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے بھارت میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر دلجیت دوسانجھ کیخلاف زبردست بائیکاٹ مہم چلائی گئی جو اب تک جاری ہے۔ تاہم جہاں ایک طرف دلجیت پر سخت تنقید کی گئی، وہیں مداحوں سمیت چند ساتھی فنکاروں نے ان کے حق میں آواز بھی بلند کی جن میں بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور سرفہرست ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ وانی کپور نے دلجیت دوسانجھ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا۔ انہوں نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ممکنہ طور پر اس واقعے سے پہلے مکمل کی گئی تھی، جس میں 100 سے زائد تکنیکی عملے نے بھی کام کیا۔

وانی نے مزید کہا کہ دلجیت کی نیت کبھی ملک کی بے احترامی کی نہیں اور وہ ایک عالمی شہرت یافتہ فنکار ہیں اور ان کی سرمایہ کاری اس فلم میں لگی ہوگی جس میں ممکنہ طور پر ان کا نقصان بھی ہوا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پہلگام واقعے اور بھارت کی ناکام فوجی کارروائی "آپریشن سندور" کے بعد لگی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے پر سخت موقف اپنایا گیا ہے۔

کئی بھارتی فنکاروں نے دلجیت دوسانجھ کی مخالفت کی اور ان کی فلم کا بائیکاٹ کیا لیکن ناصیر الدین شاہ نے بھی ان کے حق میں کھڑے ہو کر معاملے کو بہتر طریقے سے سلجھانے کی بات کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ وانی کپور

پڑھیں:

اداکارہ مریم نفیس نے چیئرمین پی سی بی سے اپیل کردی۔

پاکستانی  اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹیم میں  انڈر 19 پلیئرز کو کھیل کا حصہ بنانے کی درخواست کردی۔ایکس   پرجاری بیان میں اداکارہ مریم نفیس نے لکھا کہ  محسن برو ،  انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو ، پلیز۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ مریم نفیس نے چیئرمین پی سی بی سے اپیل کردی۔
  • شاہ رخ خان یا شکیب خان؟ ہانیہ عامر کی پسند نے مداحوں کو چونکا دیا
  • اداکارہ میرا سیٹھی کی طویل خاموشی کے بعد طلاق کی تصدیق
  • ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں، تصاویر سامنے آگئیں
  • کرینا کپور کی فٹنس کا راز کیا ہے اور وہ کتنی دولت کی مالک ہیں؟
  • کووڈ 19 کی رپورٹنگ کرنے والی چینی خاتون صحافی کو مزید 4 سال قید کی سزا
  • بُھولی یا بھلّی
  • ارشدیپ سنگھ ٹی 20 انٹرنیشل میں 100 وکٹیں لینے والی پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے
  • صبح سویرے فائبر والی غذا کھانے کے فوائد
  • پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار