محکمہ تعلیم سندھ کا چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست(جمعہ) کو چہلم امام حسینؓ پر سندھ میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔
واضح رہے یوم آزادی 14 اگست (جمعرات)کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے ،سندھ میں ہفتہ وار 2 چھٹیاں کرنے (ہفتہ ، اتوار)والے سرکاری اداروں کے ملازمین کل ملا کر 4 چھٹیاں کرینگے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں اکتوبر کا مہینہ کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کراچی:مون سون کے اختتام کے بعد ملک میں جہاں موسم خزاں کی آمد ہے، وہیں کراچی کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے۔
شہر کراچی میں آج صبح سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بوندا باندی اور پھوار کا سلسلہ 25 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے تاہم رواں ماہ کے اختتام پر درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھ سکتی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ مجموعی طور پر گرم رہے گا، تاہم ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں سندھ کے جنوب مشرقی سندھ اور کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کے اچھے اسپیل کی پیشگوئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔