جشنِ آزادی کی تیاریاں،پی ایچ اے راولپنڈی نے شہر سجا دیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز

راولپنڈی( خصوصی رپورٹ) اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان کا نگر نگر ،قریہ قریہ آزادی کے رنگوں میں ڈھل جاتا ہے،14 اگست کو ملکِ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا،اسی حوالے سے اگست کا مہینہ پاکستانیوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے،


راولپنڈی شہر میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کا جشن منانے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں،


پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی شہر کو جشنِ آزادی کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں سجا دیا گیا ہے،اسی حوالے سے شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ اور اہم مقامات کو بہت ہی دلکش انداز میں سجایا گیا ہے،مری روڈ پر سبز و سفید رنگ کی روشنوں اور پرچموں سے سجاوٹ کی گئی ہے،6th روڈ اور چاندنی چوک فلائی اوور کے نیچے بھی دلکش انداز میں روشنیوں سے سجاوٹ خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہے،


علامہ اقبال پارک سمیت دیگر اہم مقامات پر بھی خوبصورت سجاوٹ ملی جذبات کی عکاسی کر رہی ہے،شہر بھر میں سبز و سفید روشنیاں قومی پرچم کے رنگوں کی ترجمانی کر رہی ہیں،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر یومِ آزادی کو جوش و خروش سے منانے کے لئے راولپنڈی شہر کو خوبصورت انداز میں سجانے کے حوالے سے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شہر میں برقی قمقموں سے سجاوٹ کی گئی ہے اور جشنِ آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب ترتیب دینے کے حوالے سے بھی تیاریاں جاری ہیں،


ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے،آزادی کا جشن نہایت جوش و جزبے سے منایا جائے گا، ایک آزاد قوم ہی ترقی کی تمام منازل طے کر سکتی ہے، راولپنڈی شہر میں پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی نہایت جذبے اور احترام سے منایا جائے گا،راولپنڈی شہر کو یومِ آزادی کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں سجانے کے حوالے سے پی ایچ اے نے خصوصی اقدامات کئے ہیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان نااہل ہوئے: سپیکر نے نام بتا دیے نومئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان نااہل ہوئے: سپیکر نے نام بتا دیے جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن کی تشکیلِ نو، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین چیئرمین تعینات عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ،چیمبر بھی خالی کروا لیا گیا ،، نوٹیفکیشن سب نیوز پر پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کے 5 سال میں بجلی بلز کی مد میں 13 کروڑ سے زائد اخراجات حکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آزادی کی

پڑھیں:

عمران خان قوم کی حقیقی آزادی اور مستقبل کیلئے قید میں ہیں، حلیم عادل شیخ

عمران خان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ ہر طرف سندھ میں کرپشن کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، عمران خان نے سکھر تا حیدرآباد موٹروے کے لیے 300 ارب روپے رکھے تھے لیکن سندھ حکومت نے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے ساتھ مل کر وہ پیسہ کھا لیا، یہ سندھ پر پیپلز پارٹی کی بدترین مصیبت مسلط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ گزشتہ روز کراچی سے اپنے تین روزہ تنظیمی و عوامی دورے پر سکھر پہنچے۔ ایئرپورٹ پر پارٹی عہدیداران و کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران حلیم عادل شیخ سکھر، گھوٹکی، کشمور، کندھ کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد کے مختلف شہروں میں پارٹی اجلاسوں، کنونشنز اور عوامی ملاقاتوں میں شرکت کی۔ سکھر میں منعقدہ ریلیز عمران خان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم اپنی چھت پر بیٹھے ہیں تو نیچے پولیس آجاتی ہے، بلاول بھٹو کو جواب دینا پڑے گا کہ کیا ایک سیاسی جماعت کو اپنے ہی گھر کی چھت پر اجازت نہیں؟ انہیں معلوم ہے کہ یہی نوجوان کل انہیں اسمبلیوں سے باہر نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کپتان عمران خان چھ بائی آٹھ کی جیل کی کوٹھڑی میں ناحق قید ہیں، حقیقی خاتون اول بشری بی بی، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ سمیت بے شمار بہادر کارکنان جیلوں میں ہیں، عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ قوم، عوام کے مستقبل اور ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جیل میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں آبادگار تباہ ہو چکے ہیں، فصلوں کے ریٹ نہیں ملتے زرعی پانی چوری کیا جاتا ہے، اسکولوں میں کتابیں نہیں، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ملتیں، اور سڑکوں کا حال بدترین ہے، ہر طرف سندھ میں کرپشن کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، عمران خان نے سکھر تا حیدرآباد موٹروے کے لیے 300 ارب روپے رکھے تھے لیکن سندھ حکومت نے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے ساتھ مل کر وہ پیسہ کھا لیا، یہ سندھ پر پیپلز پارٹی کی بدترین مصیبت مسلط ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں: دفتر خارجہ
  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • عمران خان قوم کی حقیقی آزادی اور مستقبل کیلئے قید میں ہیں، حلیم عادل شیخ
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر میپنگ اور ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری
  • افغانستان، طالبان دور میں آزادیِ صحافت کا جنازہ نکل گیا
  • افغانستان میں سچ بولنا جرم بن گیا، طالبان دور میں آزادیِ صحافت کا جنازہ نکل گیا
  • دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر بنانے کیلیے 18 ارب درہم کا منصوبہ منظور
  • دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہر بنانے کیلئے 18 ارب درہم کا منصوبہ منظور
  • آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
  • لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ کی تیاریاں، منصوبے کی خاص بات کیا ہے؟