راولپنڈی سے اغوا کیا گیا بچہ بہاولنگر سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
راولپنڈی سے اغوا کیے گئے 10 سال کے بچے کو پولیس نے بہاولنگر سے بازیاب کرا لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بخشن خان پولیس نے بچے کے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
اس بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ویسٹریج میں درج کرایا گیا تھا، ملزم نے 14 جولائی کو بچے کو اغوا کیا تھا۔
گرفتار ملزم چشتیاں کا رہائشی ہے جو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔
تھانہ بخشن خان بہاولنگر پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مظفرگڑھ: قوت گویائی، سماعت سے محروم لڑکی سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبمظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق قوت گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی کو 4 اگست کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔