سیالکوٹ انتخابی دھاندلی: ریحانہ ڈار کا اے ڈی سی آر اور خواجہ آصف پر سنگین الزامات

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے عام انتخابات میں اے ڈی سی آر نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کر کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا اور اب وہ اللہ کی پکڑ میں آچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر جاری اپنے بیان میں ریحانہ ڈار نے کہا کہ وہ ساٹھ ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھیں اور پورا سیالکوٹ ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو شکست ہوئی تھی۔ تاہم، ان کے مطابق، اے ڈی سی آر نے عوام کے فیصلے میں خیانت کرتے ہوئے جعلی فارم 47 تیار کر کے خواجہ آصف کو کامیاب قرار دیا۔

قاسم اور سلیمان نے برٹش پاسپورٹ پر ویزا کیلئے اپلائی کر دیا ہے، علیمہ خان

ریحانہ ڈار نے دعویٰ کیا کہ وہ اس معاملے کو پہلے ہی اللہ کی عدالت میں پیش کر چکی ہیں اور اب اے ڈی سی آر اللہ کی پکڑ میں آ چکا ہے، جبکہ خواجہ آصف بھی اس سے نہیں بچ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے عوام کے ساتھ دھوکا اور فراڈ کیا گیا، اور اصل مجرم خواجہ آصف ہیں جو آج بھی دھونس، دھاندلی اور دھوکے سے ان کی نشست پر قابض ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ( اے ڈی سی آر) سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کے الزامات پر گرفتار کر رکھا ہے۔ وہ عام انتخابات میں ریٹرننگ افسر بھی تھے۔

یانگو گروپ Yango Groupکی لاجسٹک فِن ٹیک FinTech ٹرکر  Trukkr کے ساتھ پاکستان میں پہلی سرمایہ کاری کا اعلان 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اے ڈی سی آر ریحانہ ڈار خواجہ آصف اللہ کی

پڑھیں:

شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کا ریکارڈ برآمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے انٹرنیٹ پر شہریوں کا ذاتی ڈیٹا فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے قبضے سے کروڑوں پاکستانیوں کی معلومات پر مشتمل ہارڈ ڈرائیو برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی،  کئی روز کی نگرانی اور خفیہ کارروائی کے بعد سائبر کرائم ٹیم نے بھکر کے رہائشی انیس احمد شاہ نامی ملزم کو گرفتار کیا۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈ ڈسک ملی ہے، جس میں کروڑوں پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ نمبرز، پتوں اور دیگر حساس معلومات کا ریکارڈ موجود تھا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم یہ ڈیٹا بلیک مارکیٹ سے خرید کر مختلف ویب سائٹس کے ذریعے فروخت کرتا تھا، وہ 10 سے زائد غیر قانونی ویب سائٹس چلا رہا تھا جن پر شہریوں کا ذاتی ڈیٹا فروخت کے لیے پیش کیا جاتا تھا،  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر ایسی مزید ویب سائٹس کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے جو شہریوں کا ڈیٹا بیچنے میں ملوث ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • فکری یلغار کا مقابلہ قرآن و سنت کی روشنی میں ہی ممکن ہے‘ اکرام اللہ
  • شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کا ریکارڈ برآمد
  • اللہ پر یقین میری سب سے بڑی طاقت ہے، عثمان خواجہ
  • عوامی تقریب میں میکسیکو کی صدر کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار
  •  سابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی پراسرار موت؛ والد کی آرمی چیف سے شفاف تحقیقات کی اپیل
  • عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر میرے کروڑوں روپے ٹھگ لیے، سیف اللہ
  • غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان گھر بیٹھے منسوخ کرنے کا طریقہ سامنے آگیا
  • شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار
  • حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار