غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید؛ امداد کا بحران شدت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 36 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جن میں امداد کے منتظر 21 افراد بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ پر مکمل قبضے کے فیصلے کے بعد جمعے کے روز بھی علاقے میں شدید حملے کیے گئے، جن میں معصوم شہریوں کی بڑی تعداد نشانہ بنی۔
غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید چار فلسطینی دم توڑ گئے، جس کے بعد اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد 201 ہو گئی ہے۔ ان اموات میں 98 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
ادھر صورتحال کو مزید سنگین بنانے کے لیے اسرائیل نے غیر ملکی امدادی تنظیموں کو غزہ میں سرگرمیاں جاری رکھنے سے روک رکھا ہے، جبکہ خوراک کی تقسیم صرف اسرائیلی اور امریکی انتظامیہ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ اس دوران کئی واقعات میں اسرائیلی فوج اور امریکی کانٹریکٹرز کی جانب سے خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ بھی کی گئی، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، جس کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے پیش کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ میں یہودیوں کی درندگی کا نگا ناچ 33 مسلم شہید
جمعرات کی صبح 23 سے زائد مسلمانوں کو حملہ کرکے شہید کیا
9 مسلمان امداد کی تلاش کے دوران فائرنگسے قتل ہوئے
یہودی فوج نے غزہ میں اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 سے زائد افراد کو شہید کردیا ،جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔اسرائیل کا غزہ پر حملہ جمعرات کی صبح کے اوائل میں بھی جاری رہا، طبی ذرائع نے کے مطابق صبح کے وقت ہونے والے حملے سے کم از کم 23افراد شہید ہوئے جبکہ 9 افراد امداد کی تلاش کے دوران قتل کیے گئے ، دوسری جانب ایک بچہ بھوک کی وجہ سے شہید ہوا ، اس طرح بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداداب تک 194 ظاہر کی جارہی ہے جبکہ رفح اور غزہ سٹی کے قریب امداد کے متلاشی مسلمانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ، پانچ متاثرین، جو رفح کے قریب جی ایچ ایف کے امدادی مراکز پر فائرنگ میں زخمی ہوئے، ناصر ہسپتال لائے گئے۔باقی چار کی لاشیں وسطی غزہ میں نتصاریم کوریڈور کے قریب سے برآمد ہوئیں۔