پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز سے ایک اوور کم میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے ان کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے 55 روسٹن چیز نے 53 اور ایون لوئس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے تین اور صائم ایوب سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جوابی اننگز میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر صائم ایوب پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے عبداللہ شفیق 29 اور بابر اعظم 47 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی مگر 53 رنز پر وہ بھی آؤٹ ہو گئے سلمان علی آغا 23 رنز بنا سکے تاہم پانچ وکٹیں گرنے کے بعد حسن نواز اور حسین طلعت نے عمدہ شراکت قائم کی حسن نواز نے 63 اور حسین طلعت نے 41 رنز بنا کر ٹیم کو 49 ویں اوور میں کامیابی دلائی دونوں بلے باز ناٹ آؤٹ رہے حسن نواز کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے دو جبکہ سیلز موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے اب سیریز میں فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے فیصل آباد میں جاری ہے۔ پاکستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی طرف سے پلیئنگ الیون میں دوتبدیلیاں کی گئیں ۔ حسن نواز اور ابرار احمد کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ بولروسیم جونیئرکو شامل کیا گیا ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔