راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوان طلبا سے کھل کر بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

نشست میں شریک طلبا نے اس سیشن کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ایسی نشستوں کا انعقاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔‘‘

طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔‘‘

نوجوانوں نے اپنے جوشیلے انداز میں کہا کہ ’’افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے مقابلے میں ہم اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘

اس موقع پر طلبا نے پاک فوج کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور قومی جذبے سے سرشار ہو کر اپنی وفاداری کا اعادہ کیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سندھ اور بلوچستان کے 120 طلبا کیمبرج امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والوں میں شامل

کیمبرج بورڈ کے اے اور او لیول کے امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔

کیمبرج امتحانی بورڈ نے کراچی میں ایک منعقدہ تقریب میں اے اور او لیول میں نمایاں کارکردگی کے حامل سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں کیمبرج کے “آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز” میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والوں میں  ان طلبہ کے نام سامنے آئے ہیں جنہوں نے “آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز” میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ ایوارڈز جون 2025 کے کیمبرج امتحانی سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کے ثانوی سطح کے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 106 سے زائد طلبہ کو 120 ایوارڈز دیے جائیں گے جنہوں نے کیمبرج IGCSE، O Level اور International AS & A Level کے امتحانات میں غیر معمولی نمبر حاصل کیے۔

ان میں وہ 26 طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے، اور 53 طلبہ جنہوں نے کسی ایک مضمون میں سندھ و بلوچستان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔

اس سال پاکستان بھر کے 317 طلبہ کو مجموعی طور پر 355 ایوارڈز دیے جا رہے ہیں، جن میں83 طلبہ جنہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے. 63 طلبہ جنہوں نے پاکستان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے 11 طلبہ جنہیں ہائی اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کیمبرج اعلامیے کے مطابق عظمی یوسف، ڈائریکٹر برائے انٹرنیشنل ایجوکیشن، کیمبرج پاکستان نے کہا ہے کہ ہر سال ہمیں پاکستان بھر کے طلبہ کی محنت، عزم اور صلاحیت سے متاثر ہونے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شاندار نتائج نہ صرف ان کی محنت کا ثبوت ہیں بلکہ ان کے اساتذہ، اسکولوں اور خاندانوں کی غیر متزلزل حمایت کا نتیجہ بھی ہیں۔ جیسے جیسے ہماری دنیا ترقی کر رہی ہے  اختراع، ٹیکنالوجی اور نئے تعلیمی طریقوں سے  یہ طلبہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ مضبوط تعلیمی بنیاد مستقبل کے لیے درکار اعتماد اور لچک پیدا کرتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان کی کامیابیوں اور ہمارے اسکولوں کے کردار پر فخر ہے جو عالمی سوچ رکھنے والے اور مستقبل کے لیے تیار طلبہ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم یونیورسٹی کے مخصوص طلبا کے لیے کیفے سے مفت کھانے کی سہولت
  • جامعہ کراچی کے طلباکی صحت عامہ کے شعبے میں منفرد ایجادات
  •  اسلامی یکجہتی کھیل 2025: پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ پہلی بار سیمی فائنل میں، عروشہ سعید نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
  • سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم پیش ہونے کے دن سینیٹرز کے اعزاز میں خصوصی ناشتہ ہوگا
  • بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف
  • اجتماع عام نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ‘ ساجدہ تنویر
  • عالمی یکجہتی پائیدار ترقی کی ضمانت
  • سندھ اور بلوچستان کے 120 طلبا کیمبرج امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والوں میں شامل
  • سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس پر شہید بینظیر آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
  • سال کا سب سے روشن اور بڑا سُپر مون آج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا