راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور طلبا کی قومی جذبے سے بھرپور اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا سے کھل کر گفتگو کی اور ایک سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
طلبا نے اس سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور اس موقع پر قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔ نشست میں طلبا نے اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع وقت کی اہم ضرورت ہیں جن کے ذریعے نوجوان نسل کو ملکی دفاع اور افواج پاکستان سے جوڑا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، مگر نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں، پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے خلاف ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی جی آئی ایس پی آر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈی جی آئی ایس پی آر میڈیکل یونیورسٹی
پڑھیں:
طلباء ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں، مقررین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامعہ سندھ، یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ شہید بے نظیر بھٹو چیئر کے زیرِ اہتمام ایک علمی و فکری لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا ”شہید بے نظیر بھٹو تاریخ کیسے یاد رکھے گی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، طلباء و طالبات، محققین اور سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس تقریب کے خاص مہمان پاکستان پیپلز پارٹی حیدراباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامراھ لیکچر کے دوران اساتذہ نے طلباء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے، اور پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سینیٹر عاجز دھامرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے جدوجہد، عوامی خدمت کے جذبے اور سیاسی بصیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کا پیغام آج بھی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں سینیٹر عاجز دھامرہ نے مزید کہا کہ میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا ”طلباء، میں بینظیر بھٹو کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے آپ سے اپیل کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی زندگی اس ملک کے لیے وقف کی ہے، اور اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ان کے خوابوں کو پورا کریں۔بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کہا تھا کہ تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جو آپ کو اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس لیے، میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ آپ اپنی تعلیم کو ترجیح دیں اور اپنے مستقبل کو تابناک بنائیں۔بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کہا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کو ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جانا ہے۔ اس لیے، میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ آپ اپنے ملک کے لیے کام کریں اور اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔