راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طالب علموں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اس نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ کھل کر گفتگو کی اور اس موقع پر ایک سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نشست کے دوران طلباء نے اس سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور اس موقع پر قومی جذبے کا بھی اظہار کیا، نشست میں طلباء نے اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع وقت کی اہم ضرورت ہیں جن کے ذریعے نوجوان نسل کو ملکی دفاع اور افواج پاکستان سے جوڑا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر طلباء نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کرلیں مگر نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کرسکتے، افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں، پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے خلاف ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی زبردست فتح کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، انہوں نے خصوصی طور پر معرکہ حق کے دوران نوجوانوں کے جذبے، سوچ اور حب الوطنی کو سراہا جب کہ طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے معاشرتی و قومی امور بالخصوص سکیورٹی کے تناظر میں کھل کر سوالات کیے۔

مسلح افواج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ نشست کے اختتام پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء نے خصوصی طور پر ملی نغمے کے ذریعے پاک فوج کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی اتحاد کی بہترین ترجمانی کی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی نشست کے اہتمام کی دلی خواہش کا اظہار کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی ایس پی آر طلباء نے کے ساتھ نشست کے

پڑھیں:

مردان؛ کباڑ کی دکان میں دستی بم پھٹنے سے 3افراد شدید زخمی

مردان:

جلالہ کندہ غار میں کباڑ کی دکان میں کام کے دوران مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کا انڈونیشیا میں اسٹریٹیجک توسیع کا آغاز
  • فضائی میزبانوں کی صحت پر سوالیہ نشان؟
  • مردان؛ کباڑ کی دکان میں دستی بم پھٹنے سے 3افراد شدید زخمی
  • سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وزیر ریلوے
  • سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے،وفاقی وزیر ریلوے
  • پی آئی اے کے سینئر ترین ڈاکٹر قادر شاہ جی ایم میڈیکل سروسز تعینات
  • نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا تعین کرتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ کیڈٹ کالج پلندری، اساتذہ، طلبہ کیساتھ نشست
  • فیڈریشن آف خواجہ شیعہ جماعت کے تحت طلباء کی کائونسلنگ کیلیے تقریب
  • افواج پاکستان سے یکجہتی: راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ جوش و خروش کے ساتھ جاری