علیزہ شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
متنازع لباس اور بیانات کے باعث زیرِ بحث رہنے والی خوبرو اداکارہ علیزہ شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر آگ لگا دی۔
اداکارہ علیزہ شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ بھی موجود ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ہاتھ اداکارہ علیزہ کو کھانا کھلا رہا ہے تاہم نوجوان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ہاتھ علیزہ شاہ کے بوائے فرینڈ ہو سکتا ہے جن کے ساتھ پہلے بھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا اور شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔ ایک نے کمنٹ کیا کہ اب وہ معصوم دعا نہیں رہی جو ڈراما 'عہدِ وفا' میں دیکھی تھی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ کس قسم کی حرکتیں ہیں؟ مشہور ہونے کے کیا یہی طریقے رہ گئے ہیں؟"
اسی طرح صارفین نے یہ بھی پوچھا کہ کیا یہ حرکتیں کسی مسلمان اور پاکستانی کو زیب دیدتی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل علیزہ شاہ اداکارہ منسا ملک کے ساتھ جھگڑے، اور شازیہ منظور کے ساتھ ریمپ واک تنازع پر بھی خبروں میں متنازع رہ چکی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کے ساتھ
پڑھیں:
ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو میں بیرسٹر گوہر سے صحافی نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے؟ اس پر ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انہیں اون کرتے ہیں؟
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے، ہم پارٹی کے فیصلوں پر بریف کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔
انہوں ںے کہا کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، ہم جمہوریت، آئین پر عمل داری، آزاد عدلیہ اور قومی یک جہتی کی بات کرتے ہیں، ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، ہم ملک کے خلاف بات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کے لیے کال آئی تو ہم کھڑے ہوں گے۔