ملتان،نشتر ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کےلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم شروع
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) نشتر ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے ۔اس جدید نظام کے تحت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میں ایک بڑی ڈیجیٹل سکرین نصب کی گئی ہے جس کے ذریعے تمام او پی ڈیز کی روزانہ کی سرگرمیوں کو براہِ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ایم ایس نشتر ہسپتال راؤ امجد علی خان نے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہے، جس کا مقصد مریضوں کی سہولت میں اضافہ، علاج کے معیار کو بہتر بنانا اور انتظامی امور میں شفافیت لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہسپتال کی او پی ڈیز میں آنے والے ہر مریض کا مکمل ریکارڈ بشمول مریض کا نام، بیماری کی تفصیل اور تجویز کردہ ادویات آن لائن محفوظ کیا جا رہا ہے، جو فوری طور پر ان کے دفتر کی سکرین پر موصول ہو جاتا ہے۔(جاری ہے)
اس سے نہ صرف مریضوں کے علاج میں تسلسل برقرار رہے گا بلکہ مریضوں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر بہتر منصوبہ بندی بھی کی جا سکے گی ۔
راؤ امجد علی خان نے کہا کہ یہ سسٹم انتظامیہ کو یہ جانچنے میں مدد دے گا کہ او پی ڈی میں مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج مل رہا ہے یا نہیں اور ساتھ ہی، اگر کسی مریض کو کسی قسم کی شکایت ہو تو اس کا بروقت ازالہ بھی ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لیے سہولت میں اضافہ ہوگا اور خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی، جو عوامی صحت کے شعبے میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا
پڑھیں:
لاہور: معطل ڈاکٹر کی مریض کا آپریشن کرنے کی کوشش، مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے جناح اسپتال میں چوری کے الزام میں معطل ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو کر زبردستی مریض کا آپریشن کرنے کی کوشش کی۔
منع کرنے پر ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر کے عملے سے بدتمیزی کی۔
ڈاکٹر اسپتال سے سامان چوری کے الزام میں معطل ہے اور محکمۂ صحت میں اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔