گوادر کے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
سٹی42: شہباز شریف نے گوادر میں پانی کی قلت پر اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر کے پانی اور برقی مسائل کے دیرپا حل کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن، متعلقہ سیکریٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکم دیا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے گوادر کے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مریم نواز کا کرشمہ؛ پنجاب حکومت 31 سال بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہوگئی
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر کے آبی مسائل، چیلنجز اور جاری اقدامات پر وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ برقی عدم استحکام اور ایران سے بجلی کی بندش کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹ کی بلا تعطل فعالیت میں مشکلات ہیں۔
انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ خضدار سے گوادر قومی گرڈ لائن کی ناقص منصوبہ بندی کے سبب وولٹیج مستحکم نہیں رہتا، گوادر کے پانی کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
احتیاط کیجئے! یہ کیمیکل بچوں کو جلد جوان کر سکتا ہے
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ خضدار تا گوادر نیشنل گرڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں، پاور ہاؤس اور جنریٹر کے ذریعے ڈی سیلینیشن پلانٹ چلانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلوچستان سرفراز بگٹی گوادر کے
پڑھیں:
زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے: شہباز شریف
---فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹوراِزم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے لندن میں اجلاس ہوا۔
لندن سے زوم پر منعقدہ اجلاس میں وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِتجارت جام کمال، عطاتارڑ، وزیرِاقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ ماحولیات مصدق ملک اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کی کہ اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔
انہوں نے تمام وزراء کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، تمام وزارتوں کو ٹارگٹ دیے ہیں، زیرِ تکمیل منصوبوں کو بَروقت مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور قابل عمل منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مستقبل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے، اپنے اہداف کی حصولی کے لیے ایک منظم انداز میں آگے بڑھا جائے، اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا، نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے، اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔